• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

امبر ہرڈ غریب ہیں، ڈیڑھ کروڑ ڈالر ادا نہیں کرسکتیں، وکلا

شائع June 3, 2022
امریکی عدالت نے ایک روز قبل اداکارہ کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا—فوٹو: اے پی
امریکی عدالت نے ایک روز قبل اداکارہ کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا—فوٹو: اے پی

ہولی وڈ اداکارہ امبر ہرڈ کی وکیل ایلن بریڈی ہافٹ نے کہا ہے کہ ان کی موکلا کے پاس اتنی رقم نہیں کہ وہ ہرجانے کی مد میں جونی ڈیپ کو تقریبا ڈیڑھ کروڑ ڈالر ادا کریں۔

امریکی عدالت نے ایک روز قبل جونی ڈیپ کی جانب سے دائرہ کردہ ہتک عزت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے امبر ہرڈ کو سابق شوہر کو ایک کروڑ 35 لاکھ ڈالر کا ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

جونی ڈیپ نے سابق اہلیہ کے خلاف 5 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

ساتھ ہی عدالت نے امبر ہرڈ کی جانب سے دائرہ کردہ 10 کروڑ ہرجانے کے دعوے میں جونی ڈیپ کو بھی 20 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جونی ڈیپ نے سابق اہلیہ امبر ہرڈ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا

دونوں کے درمیان گزشتہ تین سال سے قانونی جنگ جاری تھی، دونوں کے درمیان 2016 میں طلاق ہوگئی تھی۔

تاہم اب امبر ہرڈ کے وکلا نے کہا ہے کہ ان کی موکلا غریب ہیں، ان کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ وہ ہرجانے کی رقم ادا کریں۔

اداکارہ کی وکیل نے این بی سی کے ٹاک شو ’ٹوڈے شو‘ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موکلا اتنی خطیر رقم ادا نہیں کر سکتیں۔

انہوں نے واضح طور پر اپنی موکلا کی مجموعی دولت یا کمائی کا ذکر نہیں کیا، البتہ بتایا کہ امبر ہرڈ کے پاس اتنے پیسے نہیں۔

اداکارہ کی وکیل نے یہ بھی بتایا کہ ممکنہ طور پر اداکارہ عدالتی فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کریں گی یا پھر ممکنہ طور پر وہ عدالت میں خود کو ’دیوالیہ‘ قرار دینے کی درخواست دائر کریں گی۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ امبر ہرڈ ہرجانے کی رقم کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کریں گی یا پھر وہ خود کو ’دیوالیہ‘قرار دلوائیں گی۔

اگر وہ خود کو ’دیوالیہ‘ قرار دلوانے کے لیے عدالت سے رجوع کرتی ہیں اور ان کی درخواست منظور ہو جاتی ہیں تو وہ ہرجانے کی رقم ایک کروڑ 35 لاکھ ڈالر ادا کرنے سے بچ جائیں گی۔

دوسری جانب شوبز ویب سائٹ ’اے ایس‘ نے متعدد ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امبر ہرڈ نے 2013 سے اب تک مجموعی طور پر 20 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کی کمائی کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران امبر ہرڈ نے متعدد فلموں، ماڈلنگ منصوبوں، فلاحی کاموں، خیراتی ایونٹس، ایلون مسک سے معاشقے سمیت دیگر افراد سے رومانوی تعلقات اور جونی ڈیپ سے طلاق کے عوض 2 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کمائے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ کمائی میں سے اداکارہ کے اخراجات نکالے جائیں تو اس وقت اندازوں کے مطابق امبر ہرڈ کے پاس صرف ایک کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر کی دولت ہوگی اور ان پر ایک کروڑ 35 لاکھ کا ہرجانہ عائد کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024