• KHI: Asr 4:08pm Maghrib 5:44pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:08pm Maghrib 5:44pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

’سیول‘ کا اندرون شہر سروس بند کرنے کا اعلان

شائع June 2, 2022
سیول نے اندرون شہر سروس جولائی 2019 میں متعارف کرائی تھی—فوٹو: کمپنی
سیول نے اندرون شہر سروس جولائی 2019 میں متعارف کرائی تھی—فوٹو: کمپنی

ملٹی نیشنل ٹرانسپورٹ آپریٹنگ سروس ’سیول‘ نے پاکستان بھر میں اندرون شہر ٹرانسپورٹ سروس بند کرنے کا اعلان کردیا۔

مشرق وسطی ملک مصر کی ٹرانسپورٹ ’سیول‘ نے پاکستان میں جولائی 2019 میں سروسز کا آغاز پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے کیا تھا، جس کے دو ماہ بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی سروس کا آغاز کردیا گیا تھا۔

لاہور اور اسلام آباد کے بعد ’سیول‘ نے 2019 کے اختتام پر صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بھی سروسز کا آغاز کیا تھا مگر کورونا کی وبا کے دوران اس کی کمائی میں نمایاں فرق دیکھا گیا تھا۔

کورونا کے لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد اور ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے اضافے اور صارفین کی جانب سے سروس کے کم استعمال کو دیکھتے ہوئے اب کمپنی نے اندرون شہر سفری سروس بند کرنے کا اعلان کردیا۔

’سیول‘ نے دو جون کو اپنے صارفین کو بھیجے گئے پیغام اور جاری کیے گئے بیان میں تصدیق کی کہ تین جون سے کراچی، اسلام آباد، لاہور اور فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں اندرون شہر چلنے والی سروس بند کردی جائے گی۔

سروس کو تین جون سے روک دیا جائے گا—سیول
سروس کو تین جون سے روک دیا جائے گا—سیول

بیان کے مطابق ٹرانسپورٹ سہولیات صرف اندرون شہر بند کی جائیں گی جب کہ ایک سے دوسرے شہر کے صارفین کے لیے سروس دستیاب رہے گی، علاوہ ازیں ’بزنس ٹو بزنس‘ سروس بھی جاری رہیں گی۔

کمپنی نے اندرون شہر سفری سہولیات کے آپریشن کو بند کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے معاشی مسائل کا ذکر کیا اور کہا کہ عالمی سطح پر جاری معاشی بحران کی وجہ سے ان کی سروس بھی متاثر ہو رہی ہے۔

کمپنی نے واضح طور پر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا ذکر نہیں کیا، تاہم تصدیق کی کہ کمپنی اندرون شہر سروس کو روک رہی ہے۔

کمپنی نے عندیہ دیا کہ ممکنہ طور پر معاشی حالات بہتر ہونے کے بعد اندرون شہر سروسز دوبارہ بحال بھی کی جا سکتی ہیں، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

’سیول‘ کی سروس سب سے زیادہ کراچی میں مقبول رہی اور یہاں ہزاروں لوگ یومیہ مذکورہ ٹرانسپورٹ کمپنی کی سروس استعمال کرکے گھر سے دفتر پہنچتے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 17 نومبر 2024
کارٹون : 16 نومبر 2024