• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عاطف اسلم کی خواتین مداحوں کے ساتھ تصاویر وائرل

شائع June 1, 2022 اپ ڈیٹ June 2, 2022
گلوکار کی تصاویر وائرل ہوگئیں—فوٹو: ٹوئٹر
گلوکار کی تصاویر وائرل ہوگئیں—فوٹو: ٹوئٹر

گلوکار عاطف اسلم ان دنوں امریکا اور کینیڈا کے دورے پر ہے جہاں وہ مختلف شہروں میں میوزک کنسرٹس میں پرفارمنس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے ٹورنٹو میں ہونے والے کنسرٹ میں بھی پرفارم کیا تھا، جس دوران انہوں نے ایک ایسا بینر بھی اٹھا رکھا تھا، جس پر لکھا تھا کہ ان کے کنسرٹ میں شرکت کے لیے پاکستانی جوڑے نے اپنی شادی ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم کے کنسرٹ کے لیے پاکستانی لڑکی نے شادی ملتوی کردی

اور اب ان کی کینیڈا میں ہی خواتین مداحوں کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی تصاویر و ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں، جن میں انہیں مداحوں کو گلے لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تصاویر کو ٹوئٹر پر شیئر کرنے والی پاکستانی نژاد کینیڈین خواتین نے دعویٰ کیا کہ عاطف اسلم نے ان کے دوستوں کے گروپ کے ہمراہ 45 منٹ گزارے۔

خواتین کے مطابق ان کے دوستوں کے گروپ نے عاطف اسلم کو کھانے کی دعوت دی، جس دوران دوستوں نے ایک دوسرے سے متعلق بھی گلوکار کو ایسی ایسی باتیں بتائیں جو انہیں نہیں بتائی جانی چاہیے تھیں۔

خواتین نے عاطف اسلم کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ گلوکار نے نہ صرف ان کے ساتھ 30 سے 45 منٹ گزارے بلکہ ان کے لباس اور خوبصورتی کی بھی تعریف کی اور وہ ان سے گھل مل گئے۔

دونوں خواتین کے مطابق عاطف اسلم انتہائی پیار کرنے والے بہترین انسان ہیں، جنہوں نے رونے پر نہ صرف انہیں تسلی دی بلکہ ان کی خوشی کی خاطر انہیں گلے لگایا، ان کے بے تکلف ہوکر باتیں کیں اور اچھا وقت گزارا۔

پاکستانی نژاد کینیڈین خواتین کی جانب سے عاطف اسلم کے ساتھ شیئر کی گئی تصاویر اور مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور دوسرے لوگوں نے بھی گلوکار کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں سب سے بہترین پاکستانی شوبز شخصیت قرار دیا۔

عاطف اسلم کے ساتھ بے تکلف ملاقات اور ان کے ساتھ گلے مل کر تصاویر بنوانے کی کامیابی پر کئی لوگوں نے کینیڈین نژاد خواتین کو مبارک باد بھی پیش کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024