• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

پہلی خاتون افسر لاہور پولیس آپریشنز کی سربراہ مقرر

شائع May 28, 2022
ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری — فوٹو : ڈاکٹر انوش مسعود ٹوئٹر
ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری — فوٹو : ڈاکٹر انوش مسعود ٹوئٹر

پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) نے پہلی بار خاتون پولیس افسر کو لاہور آپریشن ونگ میں بطور سینئر سپرٹینڈنٹ (ایس ایس پی) مقرر کردیا، آئی جی نے دیگر 6 افسران کے تبادلے بھی کیے ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کو مستنصر فیروز کی جگہ لاہور آپریشن پولیس کا سربراہ بنایا گیا ہے، مستنصر فیروز کو سینٹرل پولیس آفیسر (سی پی او) میں رپورٹ کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

ڈاکٹر انوش پہلی خاتون افسر ہیں جنہیں بطور ایس ایس پی لاہور آپریشنز تعینات کیا گیا ہے، اس سے قبل وہ لاہور کنٹونمنٹ اور ماڈل ٹاﺅن ڈویژن میں بطور ایس پی فرائض انجام دینے کے ساتھ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ (اے ایس پی) کے طور پربھی خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: ملاکنڈ کی پہلی خاتون پولیس افسر شازیہ اسحٰق

نوٹی فکیشن کے مطابق پوسٹنگ کے منتظر ایس پی اعجاز احمد کو سینٹرل پولیس آفس میں اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) شکایات تعینات کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح پوسٹنگ کے منتظر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) محمد عمر فاروق کا تبادلہ کرکے سپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) میں بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر تعینات کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ پوسٹنگ کے منتظر ایس پی شعیب محمود کو سی پی او آفس میں اے آئی جی لاجسٹکس، ایس پی محمد فیصل کا تبادلہ کرکے پی سی راولپنڈی میں بٹالین کمانڈر تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی اے ایس پی آمنہ بیگ بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد

بہاولنگر کے ایس پی فاروق احمد اعوان کا تبادلہ کرکے انہیں سی پی او آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024