• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پی ٹی آئی دھرنوں میں شریک شوبز شخصیات کی ویڈیوز و تصاویر وائرل

شائع May 26, 2022
مریم نفیس نے شوہر کے ہمراہ دھرنے میں شرکت کی—فوٹو: ٹوئٹر
مریم نفیس نے شوہر کے ہمراہ دھرنے میں شرکت کی—فوٹو: ٹوئٹر

متعدد شوبز شخصیات کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 25 مئی کو مختلف شہروں میں دیے گئے دھرنوں میں شرکت کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

متعدد اداکاروں، گلوکاروں اور شوبز سے وابستہ شخصیات نے تحریک انصاف کے اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت دیگر شہروں میں ہونے والے دھرنوں میں شرکت کی اور اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں۔

اداکارہ مریم نفیس نے شوہر نے کے ہمراہ اسلام آباد کے دھرنے میں شرکت کی، جہاں سے انہوں نے تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں۔

ایک ویڈیو میں انہیں اپنے چہرے پر سخت گرمی اور آنسوں گیس کی شیلنگ کے بعد چہرے کو پانی سے دھوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شوبز شخصیات کی تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی حمایت

انہوں نے دھرنے سے شوہر کے ہمراہ کچھوائی گئی تصویر بھی شیئر کی۔

سینیئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے بھی تحریک انصاف کے دھرنوں میں شرکت کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹوئٹ کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ان تمام ساتھیوں کا شکریہ خاص طور پر اپنی بہنوں کا اور ماوُں کا جو گھر سے نکلیں اس امید پر کے آنے والے دن بہتر ہونگے ہمارے بچے ایک حقیقی آزاد ملک میں بڑے ہونگے۔ جیتی رہیں۔الیکشن ضرور ہوں گے۔

اداکار عثمان خالد بٹ نے بھی پی ٹی آئی دھرنے کے حوالے سے متعدد ٹوئٹس کیں اور ایک ٹوئٹ میں انہوں نے شیل کے ٹکڑے کی تصویر بھی شیئر کی جب کہ ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے دھرنوں کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

انہوں نے دھرنے کے دوران ہونے والی شیلنگ اور آنسوں گیس سمیت وہاں لگائی گئی آگ سے متعلق بھی معلومات فراہم کی۔

گلوکار و اداکار ہارون شاہد نے بھی کراچی میں پی ٹی آئی کے دھرنے میں شرکت کی اور انہوں نے وہاں سے متعدد ویڈیوز بھی شیئر کیں، جن میں انہوں نے آنسوں گیسز اور شیلنگ کی اپڈیٹس بھی دیں۔

ہارون شاہد نے بتایا کہ کراچی کی نمائش چورنگی پر مظاہرین پر شیلنگ بھی کی گئی۔

گلوکار و موسیقار بلال خان نے بھی لاہور میں تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت کی اور انہوں نے ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ راستوں کو کنٹینرز سے بند کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024