• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شوبز شخصیات کی تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی حمایت

شائع May 25, 2022
متعدد شوبز شخصیات نے مداحوں کو مفید مشورے بھی دیے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
متعدد شوبز شخصیات نے مداحوں کو مفید مشورے بھی دیے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی جانب سے حکومت کے خلاف 25 مئی کو اسلام آباد کی جانب آزادی لانگ مارچ کے اعلان پر متعدد شوبز شخصیات نے ان کی حمایت کرتے ہوئے مداحوں کو مارچ میں شامل ہونے کی اپیل کردی۔

متعدد شوبز شخصیات نے خود بھی لانگ مارچ کا حصہ بننے کا اعلان کیا اور مداحوں کو اپیل کی کہ وہ بھی حکومت کے خلاف ہونے والے مظاہروں کا حصہ بنیں اور پاکستان کی خاطر گھروں سے نکلیں۔

اداکارہ مریم نفیس نے 24 مئی کو ہی اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ وہ 25 مئی کو سری نگر ہائی وے پر ہونے والے لانگ مارچ کا حصہ بنیں گی اور ساتھ ہی انہوں نے مداحوں کو بھی اس میں شرکت کرنے کی اپیل کی تھی۔

مریم نفیس نے لوگوں سے یہ بھی کہا تھا کہ اگر وہ اسلام آباد کے مقامی رہائشی ہیں تو وہ گھر سے دوسرے لوگوں کے لیے ٹھنڈا پانی لانا نہ بھولیں۔

مریم نفیس نے 25 مئی کو اپنی ٹوئٹ میں مرد حضرات کو تاکید کی کہ وہ لانگ مارچ میں اپنی خواتین کے ہمراہ شرکت کریں، کیوں کہ خدشہ ہیں کہ انہیں حیوان ہراساں کر سکتے ہیں۔

سینیئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے واضح طور پر پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی حمایت کیے بغیر اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اپنے ہی لوگوں کے خلاف رکاوٹیں۔ اختلاف رائے ہے اسے دشمن کے ساتھ جنگ کا تاثر کیوں دے رہے ہیں۔ ہم سب پاکستانی ہیں ۔ نفرت کی سرنگیں بچھانے سے سب ہی لہو لہان ہونگے‘۔

انہوں نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ’عوام کے سونامی کو کبھی ہلکا نہیں لینا چاہئے دنیا کی تاریخ بھری پڑی ہے ابھی بھی وقت ہے نوشتہُ دیوار پڑھ لو ظالمو۔ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردو اللہ پاکستان کا نگہبان ہو‘

اداکارہ وینا ملک نے لانگ مارچ کے شرکا سے ہتھیار برآمد ہونے کی خبر پر طنزیہ ٹوئٹ کی اور لکھا کہ ’آزادی مارچ کے شرکاء سے بھاری تعداد میں ہتھیار برآمد. ایک خاتون کے پرس سے دو ایف سولہ طیاروں اور ایک بچے کے فیڈر سے ایٹم بم پکڑے جانے کی اطلاعات‘۔

گلوکار و اداکار ہارون شاہد نے بھی لانگ مارچ کی حمایت کی اور اپنی ٹوئٹ میں کراچی میں حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کرنے والے افراد کو تجاویز بھی دیں کہ وہ گرم موسم میں بچوں کے ہمراہ مارچ میں شرکت نہ کریں۔

ساتھ ہی انہوں نے مداحوں کو ٹپس دیں کہ وہ مارچ میں آتے وقت اپنے ساتھ بہت سارا پانی، تولیہ اور نمک لانا نہ بھولیں اور اس حوالے سے بھی تیار رہیں کہ مارچ میں ان کے لیے آنسوں گیس بھی موجود ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024