• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کانز فیسٹیول میں پیش

شائع May 23, 2022
فلم کا ورلڈ پریمیئر 22 مئی کو ہوا—فوٹو: انسٹاگرام
فلم کا ورلڈ پریمیئر 22 مئی کو ہوا—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی ہدایت کار، لکھاری و اداکار صائم صادق کی مختصر فلم ’جوائے لینڈ‘ کو دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کانز میں پیش کردیا گیا۔

’جوائے لینڈ‘ کا ورلڈ پریمیئر 22 مئی کو ہوا اور اس دوران فلم کی ٹیم ریڈ کارپٹ پر بھی جلوہ گر ہوئی۔

فلم کے ہدایت صائم صادق اور اس کی کاسٹ میں شامل اداکارہ ثروت گیلانی اور ثانیہ سعید سمیت دیگر اداکاروں نے ’جوائے لینڈ‘ کے پریمیئر کے موقع پر ریڈ کارپٹ کے دوران کھچوائی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔

مخنث افراد کے مسائل کی کہانی پر مبنی فلم ’جوائے لینڈ‘ کو تاحال پاکستان میں ریلیز نہیں کیا گیا، ممکنہ طور پر جلد اسے آن لائن ریلیز کرنے کا اعلان کردیا جائے گا۔

پروڈیوسر سرمد کھوسٹ اور اپوروا چرن کی فلم میں علی جونیجو، علینا خان، سفینہ جعفری اور دیگر اداکاروں نے بھی کردار ادا کیے ہیں۔

مذکورہ فلم سے قبل صائم صادق کی 2019 کی فلم ’ڈارلنگ‘ کو کانز کے علاوہ وینس اور ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں پیش کیا گیا تھا اور اس کی کہانی بھی مخنث افراد کے مسائل کے گرد گھومتی ہے۔

’جوائے لینڈ‘ کے پریمیئر کے علاوہ اداکارہ ثانیہ سعید اور ثروت گیلانی نے کانز فلم فیسٹیول میں فیشن کے جلوے بھی بکھیرے اور انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر بھی شیئر کیں۔

پاکستانی اداکاراؤں کے علاوہ متعدد بھارتی اداکارائیں جن میں دپیکا پڈوکون، ایشوریا رائے اور حںا خان جیسی اداکارائیں بھی شامل ہیں، وہ بھی کانز فیسٹیول میں موجود ہیں۔

دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کا اعزاز رکھنے والے کانز فیسٹیول کا آغاز 17 مئی سے ہوا تھا اور میلہ 28 مئی تک جاری رہے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024