• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اداکارہ عائشہ خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش

شائع May 21, 2022
اداکارہ کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش نومبر 2019 میں ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش نومبر 2019 میں ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ماضی کی مقبول ماڈل و اداکارہ عائشہ خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوگئی، ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی۔

عائشہ خان نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ ان کے ہاں 20 مئی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

اداکارہ نے مختصر کیپشن میں شکرانے ادا کرتے ہوئے بچوں کے جوتوں اور کپڑوں کی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوگئی۔

عائشہ خان نے نہ تو اپنی تصویر شیئر کی اور نہ ہی نوزائیدہ بچے کی تصویر شیئر کی اور نہ ہی انہوں نے یہ واضح کیا کہ انہوں نے بچے کو کہاں جنم دیا۔

عائشہ خان نے اپنی اور بچے کی صحت کے حوالے سے بھی مداحوں کو کچھ نہیں بتایا۔

عائشہ خان کی جانب سے پوسٹ شیئر کیے جانے کے بعد متعدد شوبز شخصیات اور مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی اور ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں: عائشہ خان نے آخر کار بیٹی کی پہلی جھلک دکھادی

ان کی پوسٹ پر اداکارہ مایا علی، عائزہ خان، ایمن خان، عمارہ حکمت، شگفتہ اعجاز اور عظمیٰ عثمان نے بھی کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔

اداکارہ کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش 10 نومبر 2019 کو شادی کے ایک سال بعد ہوئی تھی۔

انہوں نے اپریل 2018 میں پاک فوج کے افسر عقبہ حدید ملک سے شادی کی تھی اور اس سے قبل انہوں نے شوبز کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

شادی سے قبل اداکارہ عائشہ خان کا شمار ملک کی نامور اور اے لسٹر اداکاراؤں میں ہوتا تھا، انہیں ان کی اداکاری سمیت خوبصورتی کی وجہ سے کافی شہرت حاصل رہی۔ شوبز سے دوری اختیار کرنے کے باوجود عائشہ خان کے ملک بھر میں لاکھوں مداح موجود ہیں اور وہ ان کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز کو پسند کرتے رہتے ہیں۔

عائشہ خان سوشل میڈیا پر متحرک دکھائی دیتی ہیں، تاہم انہوں نے کبھی حمل ٹھہرنے کے بعد بے بی بمپ کے ہمراہ اپنی کوئی تصویر شیئر نہیں کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024