• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

شوہروں کو ویزا نہ ملنے کے معاملے پر 2 پاکستانی نژاد ہسپانوی بہنیں قتل

شائع May 21, 2022
ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں بہنیں اپنی شادیوں سے خوش نہیں تھیں،—فائل فوٹو: شٹراسٹاک
ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں بہنیں اپنی شادیوں سے خوش نہیں تھیں،—فائل فوٹو: شٹراسٹاک

گجرات کے گلیانہ تھانے کی حدود میں واقع گاؤں نتھیا میں پاکستانی نژاد دو ہسپانوی بہنوں کو اپنے شوہروں کو اسپین لے جانے میں ناکامی پر ان کے چچا نے قتل کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق عروج عباس اور انیسہ عباس، جن کی عمریں 21 سے 23 سال کے درمیان تھیں، کی شادی ایک سال سے قبل پاکستان میں ان کے کزنز کے ساتھ ہوئی تھی لیکن وہ اپنے شوہروں کے ساتھ اسپین میں آباد ہونے کے لیے ویزا حاصل کرنے سے قاصر تھیں۔

مقتولہ لڑکیوں کے سسرال والوں کو شک تھا کہ انہوں نے جان بوجھ کر اپنے شوہروں کے ویزے کے طریقہ کار میں تاخیر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں کزن سے 'ارینج میرج' سے انکار پر پاکستانی لڑکی کے قتل کا شبہ

پولیس ذرائع کی شیئر کردہ تفصیلات کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں بہنیں اپنی شادیوں سے خوش نہیں تھیں، ان کا خاندان چند روز قبل ہی انہیں پاکستان واپس لانے میں کامیاب ہوا۔

جمعہ کو دونوں بہنیں اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں اور گولی مارنے سے پہلے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہیں گجرات کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عطاالرحمٰن، ڈی ایس پی کھاریاں اور دیگر موقع پر پہنچ گئے جبکہ فرانزک ماہرین کی ٹیم نے جائے وقوع سے فرانزک شواہد اکٹھے کیے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: اطالوی نژاد پاکستانی لڑکی کے قتل میں نامزد 11ملزمان عدالت سے بری

پولیس نے بتایا کہ خواتین کو ان کے چچا نے قتل کیا جو ان میں سے ایک کا سسر بھی تھا۔

تاہم ابھی تک کسی نے مقدمہ درج نہیں کرایا، ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس نے کیس میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025