• KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am

سری لنکا میں تاریخ کا بد ترین معاشی بحران

شائع May 20, 2022 اپ ڈیٹ May 22, 2022

سری لنکا ان دنوں اپنی تاریخ کے بد ترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے، ملک میں جاری معاشی بحران کے سبب ایندھن اور دیگر اشیا کی قلت کو دیکھتے ہوئے سری لنکا کی حکومت نے گزشتہ ماہ کرفیو نافذ کر دیا تھا۔

سری لنکن صدر گوٹابایا راجا پاکسے نے کہا تھا کہ امن عامہ کے تحفظ اور ضروری سامان اور سروسز کو برقرار رکھنے کے لیے ہنگامی حالت نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔

گزشتہ دنوں حکام کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے سرکاری ہسپتالوں میں زندگی بچانے والی ادویات ختم ہو رہی ہیں جبکہ ملک بھر میں یومیہ ساڑھے 7 گھنٹے پر محیط بجلی کی بندش کا اعلان کیا گیا تھا جو گزشتہ 26 سال کے عرصے میں سب سے طویل دورانیہ ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے وزیراعظم مہیندا راجاپکسا نے ملک میں پرتشدد احتجاج پر استعفیٰ دے دیا تھا، جہاں حکومت مخالف احتجاج اور مظاہروں کے دوران متعدد افراد زخمی اور کئی ہلاک ہوچکے ہیں۔

سری لنکا میں معاشی صورت حال ابتر ہوچکی ہے—فوٹو:رائٹرز
سری لنکا میں معاشی صورت حال ابتر ہوچکی ہے—فوٹو:رائٹرز
سری لنکاکے دارالحکومت کولمبو میں معاشی بحران، لوگ  گھروں میں کھانا پکانے کے لیے گیس خریدنے قطار میں کھڑے ہیں—فوٹو: رائٹرز
سری لنکاکے دارالحکومت کولمبو میں معاشی بحران، لوگ گھروں میں کھانا پکانے کے لیے گیس خریدنے قطار میں کھڑے ہیں—فوٹو: رائٹرز
کولمبو کی سبزی منڈی میں ادرک کی ٹوکری پر قیمت کا ٹیگ نظر آرہا ہے—فوٹو: رائٹرز
کولمبو کی سبزی منڈی میں ادرک کی ٹوکری پر قیمت کا ٹیگ نظر آرہا ہے—فوٹو: رائٹرز
:معاشی بحران کے دوران  بنیادی ضروریات کی اشیا شہریوں کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں —فوٹو: رائٹرز
:معاشی بحران کے دوران بنیادی ضروریات کی اشیا شہریوں کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں —فوٹو: رائٹرز
کولمبو: سری لنکا میں معاشی بحران،
سبزی منڈی میں  دکاندار گاہکوں کا انتظار کر رہے ہیں—فوٹو: رائٹرز
کولمبو: سری لنکا میں معاشی بحران، سبزی منڈی میں دکاندار گاہکوں کا انتظار کر رہے ہیں—فوٹو: رائٹرز
کولمبو میں معاشی بحران کے باعث سری لنکن صدر سے استعفیٰ کے لیے مظاہرے کے دوران یونیورسٹی کے طلبہ اور پولیس میں جھڑپ ہوئی—فوٹو:اے ایف پی
کولمبو میں معاشی بحران کے باعث سری لنکن صدر سے استعفیٰ کے لیے مظاہرے کے دوران یونیورسٹی کے طلبہ اور پولیس میں جھڑپ ہوئی—فوٹو:اے ایف پی
سری لنکا میں معاشی بحران بدتر صورت اختیار کرگیا ہے—فوٹو:رائٹرز
سری لنکا میں معاشی بحران بدتر صورت اختیار کرگیا ہے—فوٹو:رائٹرز
کولمبو: کی  سبزی منڈی میں مچھلی کی ٹوکریوں پر قیمت کے ٹیگ لگائے ایک دکاندار گاہکوں کا انتظار کر رہا ہے—فوٹو: رائٹرز
کولمبو: کی سبزی منڈی میں مچھلی کی ٹوکریوں پر قیمت کے ٹیگ لگائے ایک دکاندار گاہکوں کا انتظار کر رہا ہے—فوٹو: رائٹرز
سری لنکا میں معاشی بحران، لوگ اپنے خالی سلنڈروں کے ساتھ گھروں میں کھانا پکانے کے لیے گیس خریدنے کے لیے ٹرک کو گھیرے کھڑے ہیں —فوٹو:رائٹرز
سری لنکا میں معاشی بحران، لوگ اپنے خالی سلنڈروں کے ساتھ گھروں میں کھانا پکانے کے لیے گیس خریدنے کے لیے ٹرک کو گھیرے کھڑے ہیں —فوٹو:رائٹرز