• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

بلوچستان میں آتشزدگی سے چلغوزوں کے ہزاروں درخت تباہ، 3 افراد ہلاک

شائع May 20, 2022
ڈپٹی کمشنر اعجاز احمد کے مطابق تینوں افراد چلغوزوں کے جلتے ہوئے درخت گرنے سے ہلاک ہوئے—تصویر: ٹوئٹر
ڈپٹی کمشنر اعجاز احمد کے مطابق تینوں افراد چلغوزوں کے جلتے ہوئے درخت گرنے سے ہلاک ہوئے—تصویر: ٹوئٹر

بلوچستان کے ضلع شیرانی میں چلغوزوں کے ہزاروں درختوں کو آگ لگنے کے باعث 3 افراد جھلس کر ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ مقامی رضاکاروں کا ایک گروپ آگ پر قابو پانے کے لیے پہاڑی علاقے میں پہنچ گیا تھا لیکن وہ ہولناک آگ کے سامنے کچھ کرنے میں ناکام رہے۔

شیرانی کے ڈپٹی کمشنر اعجاز احمد کے مطابق تینوں افراد چلغوزوں کے جلتے ہوئے درخت گرنے سے ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھین:مارگلہ ہلز پر آگ کے 90 فیصد واقعات کے ذمہ دار قریبی دیہاتوں کے مکین ہیں، آئی ڈبلیو ایم بی

آگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے چاروں افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور ان کی حالت مستحکم ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 'شدید آگ لگنے کے مقام سے 7 کلومیٹر کے دائرے میں پھیلی ہوئی ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ نے آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کوشش کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا اب بارش ہی اب ہماری واحد امید ہے۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ آگ مزید علاقوں کو لپیٹ میں لے سکتی ہے اور خیبر پختونخوا کے جنوبی حصوں تک پھیل سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:مارگلہ میں آگ لگاکر ویڈیوز بنانے پر ٹک ٹاکر کو قانونی کارروائی کا سامنا

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتِ بلوچستان کو چاہیے کہ وہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور دیگر وفاقی اداروں سے آگ پر قابو پانے میں مدد کرنے کی درخواست کرے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025