• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

تین سال بعد پہلی بار ’کانز فلم فیسٹیول‘ کا بروقت انعقاد

شائع May 18, 2022
میلے کے آغاز سے قبل 17 مئی کو ریڈ کارپٹ بھی سجایا گیا—فوٹو: رائٹرز
میلے کے آغاز سے قبل 17 مئی کو ریڈ کارپٹ بھی سجایا گیا—فوٹو: رائٹرز

کورونا کی وبا کے باعث مسلسل تین سال تک تاخیر سے ہونے والا دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کا اعزاز رکھنے والے معروف کانز فلم فیسٹیول کا اس بار بر وقت انعقاد ہوگیا۔

کانز فلم فیسٹیول کا انعقاد ہر سال روایتی طور پر مئی کے وسط میں ہوتا ہے، تاہم کورونا کی وبا کے باعث 2020 اور 2021 میں اسے تاخیر سے منعقد کیا گیا تھا۔

اس بار دنیا بھر میں کورونا کے کیسز میں نمایاں کمی اور کورونا ویکسینیشن ہونے کی وجہ سے فیسٹیول کا انعقاد بر وقت کیا گیا۔

ریڈ کارپٹ پر دنیا بھر کی اداکاراؤں نے جلوے بکھیرے—فوٹو: رائٹرز
ریڈ کارپٹ پر دنیا بھر کی اداکاراؤں نے جلوے بکھیرے—فوٹو: رائٹرز

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق 75 ویں کانز فلم فیسٹیول کا آغاز 18 مئی سے ہوا، جس کی افتتاحی تقریب سے یوکرین کے صدر ولادیمیر زولنسکی نے خطاب کرتے ہوئے دنیا بھر کی فلمی شخصیات کو جنگ کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے پر زور دیا۔

یوکرینی صدر نے اپنے خطاب میں 1939 میں ریلیز ہونے والی چارلی چپلن کی ایڈولف ہٹلر کے جنگی جنون کے خلاف بنائی گئی فلم کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سینما انڈسٹری خاموشی سے بھی جنگ کے خلاف احتجاج کر سکتی ہے۔

دپیکا پڈوکون اس بار کانز جیوری کا حصہ بنیں—فوٹو: رائٹرز
دپیکا پڈوکون اس بار کانز جیوری کا حصہ بنیں—فوٹو: رائٹرز

ولادیمیر زولنسکی نے شوبز شخصیات کو روسی جنگ کے خلاف آواز بلند کرنے کی اپیل بھی کی۔

فلم کے پہلے روز ابتدا میں ہی زومبیز پر بنائی گئی فلم کو دکھایا گیا ہے، جس کے بعد یگر فلموں کی بھی اسکریننگ کی گئی۔

کانز فلم فیسٹیول رواں ماہ 28 مئی تک جاری رہے گا، جس دوران پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ سمیت بھارتی، امریکی، برطانوی اور فرانسیسی سمیت دنیا کے کئی ممالک کی فلمیں ریلیز کی جائیں گی۔

تین سال بعد اداکارائیں فیس ماسک کے بغیر ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں—فوٹو: رائٹرز
تین سال بعد اداکارائیں فیس ماسک کے بغیر ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں—فوٹو: رائٹرز

فیسٹیول کے دوران دنیا بھر کی معروف اداکارائیں اور اداکار فیشن کو بھی پیش کریں گی، اس سال بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کانز کی جیوری کا بھی حصہ ہیں اور انہیں مذکورہ میلے میں شرکت کرتے ہوئے 13 سال بھی مکمل ہوئے۔

اس سال کانز میلے میں پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی بھی جلوہ گر ہوں گی، اس سے قبل ماہرہ خان سمیت دیگر اداکارائیں بھی کانز کے میلے میں اپنے جلوے بکھیر چکی ہیں۔

فلم 28 مئی تک جاری رہے گا—فوٹو: رائٹرز
فلم 28 مئی تک جاری رہے گا—فوٹو: رائٹرز

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024