• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

امریکی سینیٹر کا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور

شائع May 16, 2022
پاکستانی سفیر سردار مسعود خان نے سینیٹر مرفی کے اس اقدام کو سراہا— فائل فوٹو: اے پی
پاکستانی سفیر سردار مسعود خان نے سینیٹر مرفی کے اس اقدام کو سراہا— فائل فوٹو: اے پی

امریکا کے سینئر قانون ساز نے جوبائیڈن انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ 'ناقابل یقین حد تک اہم' تعلقات کو دوبارہ استوار کریں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے مشرق، جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا، اور انسداد دہشت گردی کے سربراہ سینیٹر کرس مرفی نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو اچھے اور بُرے اوقات میں ایک دوسرے کے ساتھ جڑے رہنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: امریکا، پاکستان سے واضح طور پر فاصلہ اختیار کرچکا ہے، ایڈمرل میولن

انہوں نے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی پیغام میں کہا کہ ہر طرح کے دوطرفہ تعلقات کی طرح اس میں بھی اتار چڑھاؤ آئے ہیں لیکن یہ وقت کی کسوٹی پر پورا اترا ہے اور میں اگلے 75 سالوں تک امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کا منتظر ہوں۔

امریکا میں پاکستانی سفیر سردار مسعود خان نے سینیٹر مرفی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے سچے دوست ہیں اور ہر سطح امریکا اور پاکستان کے قریبی تعلقات کے مضبوط حامی ہیں۔

سفیر کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ تعلق اقتصادی مواد کے ساتھ دوبارہ دنیا کے سامنے آئے گا۔

سینیٹر مرفی نے کہا کہ کہ پاک امریکا تعلقات ’ناقابل یقین حد تک اہم‘ ہیں اور اس اہمیت کو سینیٹ نے بھی تسلیم کیا ہے۔

مزید پڑھیں: سفارتی ذرائع سے پاکستان کے ساتھ تعلقات ہیں، امریکا

پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں امریکا کے تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے سینیٹر کرس مرفی نے کہا کہ ’ہم نے یو ایس ایڈ کے منصوبوں کے ذریعے پاکستانی جمہوریت کی تعمیر اور مشترکہ سیکیورٹی کے منصوبوں پر مل کر کام کرنے کے لیے اہم وسائل وقف کیے ہیں‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024