• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کترینہ کیف کے ہاں متوقع بچے کی پیدائش کی خبروں پر ترجمان کی وضاحت

شائع May 13, 2022
دونوں نے خود کوئی وضاحت نہیں کی—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے خود کوئی وضاحت نہیں کی—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ بار بی ڈول کہلائی جانے والی اداکارہ کترینہ کیف کے ترجمان نے اداکارہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کی خبروں پر وضاحت کرتے ہوئے میڈیا کی خبروں کو غلط قرار دیا ہے۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے دسمبر 2021 میں دھام دھوم سے شادی کی تھی، جس کے چند ماہ بعد گزشتہ ماہ اپریل میں خبریں آئی تھیں کہ اداکارہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

گزشتہ ماہ ممبئی ایئرپورٹ پر اداکارہ کو شلوار قمیض میں دیکھا گیا تو مداحوں نے ان کے حاملہ ہونے کی چہ مگوئیاں کیں، جس کے بعد بھارتی میڈیا میں بھی ان اُمید سے ہونے سے متعلق خبریں پھیلیں۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف کے اُمید سے ہونے کی افواہیں

تاہم اب اداکارہ اور ان کے شوہر وکی کوشل کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کی خبریں غلط ہیں۔

’ہندوستان ٹائمز‘ نے اپنی رپورٹ میں جوڑے کے ترجمان نے مختصر بتایا کہ اداکارہ کے حاملہ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ان کے ہاں متوقع بچے کی پیدائش کی خبریں تصدیق کے بغیر چلائی گئیں۔

اگرچہ جوڑے کے ترجمان نے خبروں کو جھوٹا قرار دیا، تام جوڑے نے ایسی افواہوں پر کوئی بات نہیں کی۔

مزید پڑھیں: کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کا باقاعدہ اعلان

اس سے قبل جوڑے کی شادی سے متعلق بھی بہت ساری افواہیں پھیلی تھیں مگر دونوں نے کبھی بھی کوئی بیان نہیں دیا تھا، تاہم شادی کے بعد رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصدیق کردی تھی۔

جوڑے کے ترجمان نے مزید کہا کہ اس وقت اداکارہ اور ان کے شوہر کیریئر بنانے میں مصروف ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024