• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

عوامی نیشنل پارٹی کا سانحہ 12 مئی کی تحقیقات کا مطالبہ

شائع May 13, 2022
12 مئی کے شہدا کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس واقعے کو 15 سال ہو چکے ہیں تاہم اب تک کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گیے۔ 
— فائل فوٹو: آئی این پی
12 مئی کے شہدا کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس واقعے کو 15 سال ہو چکے ہیں تاہم اب تک کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گیے۔ — فائل فوٹو: آئی این پی

عوامی نیشنل پارٹی نے 12 مئی 2007 کو کراچی سانحے میں 50 سے زائد لوگوں کے قتل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو سزا دی جائے تاکہ متاثرین کے خاندانوں کو انصاف مل سکے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے بیان میں کہا کہ 12 مئی 'یوم سیاہ ' کے طور پر یاد رکھا جائے گا جب سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت سے روکنے کے لیے کراچی کے مختلف علاقوں میں بے گناہ لوگوں کو قتل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: سانحہ 12 مئی: کئی برس بعد بھی مقتولین کے ورثا انصاف کے منتظر

12 مئی کے شہدا کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس واقعے کو 15 سال ہو چکے ہیں تاہم اب تک کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گیے۔

انہوں نے کہا کہ افسوسناک سانحے کے خلاف مجرموں کو سزا دینے کے لیے کم از کم درست انکوائری ہی کی جاتی جس سے متاثرین کو تسلی ہوتی، اگر لوگوں کے بہیمانہ قتل اور آئین کی خلاف ورزیوں میں ملوث مجرموں کو سزا دی جاتی تو ہزاروں شہریوں کی جانیں بچائی جا سکتی تھیں جو 12 مئی کے سانحے میں ملوث مجرموں کو سزا نہ ملنے کی وجہ سے گزشتہ کئی برسوں سے لاقانونیت کا شکار ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ 12 مئی پر شرمسار ہیں اور معافی مانگتے ہیں، خالد مقبول صدیقی

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی بحالی کے لیے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی جدوجہد تھی لیکن افتخار محمد چوہدری نے اُس واقعے میں مجرموں کو سزا دینے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر کو سزا نہ دی گئی تو یہ ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے جمہوریت کی بحالی اور ملک میں قانون کی بالادستی کے لیے قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ اُن کی جماعت امن و امان قائم رکھنے، جمہوریت کی مضبوطی، پارلیمان کی بالادستی اور اور آئین کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024