• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

بلاول بھٹو کے دورے سے قبل پاکستان اور امریکا کے درمیان سیکیورٹی امور پر مذاکرات مکمل

شائع May 12, 2022
دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی امور پر آخری ملاقات جولائی 2021 میں ہوئی تھی—فوٹو: رائٹرز
دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی امور پر آخری ملاقات جولائی 2021 میں ہوئی تھی—فوٹو: رائٹرز

امریکی اور پاکستانی وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ملاقات سے چند روز قبل دونوں ممالک نے واشنگٹن میں سیکیورٹی امور پر مذاکرات مکمل کرلیے ہیں۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان کے خفیہ ادارے انٹر سروس انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل ندیم انجم نے رواں ہفتے واشنگٹن میں 3 روز گزارے جہاں انہوں نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان اور سی آئی اے ڈائریکٹر ولیم جے برنس سے ملاقات کی۔

دونوں ممالک نے تاحال ملاقات میں ہونے والی گفتگو کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں مگر خیال کیا جا رہا ہے کہ ملاقات میں بات چیت کا مزکر دو طرفہ سیکیورٹی خدشات اور افغانستان کے حالات رہے ہوں گے کیونکہ امریکا کا یہ ماننا ہے کہ افغانستان کو مستحکم کرنے میں پاکستان مدد کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا، پاکستان سے واضح طور پر فاصلہ اختیار کرچکا ہے، ایڈمرل میولن

دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی امور پر آخری ملاقات جولائی 2021 میں ہوئی تھی، جب اس وقت کے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے جیک سلیوان سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی تھی، پاکستانی وفد میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شامل تھے۔

بعد ازاں جیک سلیوان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا تھا کہ ان کی بات چیت کا مرکز ’علاقائی روابط، سلامتی اور افغانستان میں تشدد میں کمی کی فوری ضرورت‘ سے متعلق تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

آئی ایس آئی کے موجودہ سربراہ کا دورہ، پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں غیرمعمولی بگاڑ کے بعد ہوا ہے جس کی وجہ سابق وزیر اعظم عمران خان کا یہ دعویٰ ہے کہ واشنگٹن نے اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ مل کر ان کی حکومت گرانے کی سازش کی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے ایک پریس بریفنگ کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان کے دعوے کو ’قیاس آرائیاں اور جھوٹ‘ قرار دیا تھا، انہوں نے پاکستان کی ساتھ تعلق کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کی راہ میں ’جھوٹ‘ کو حائل نہیں ہونے دے گا۔

مزید پڑھیں: بلاول کے وزیر خارجہ بننے کے معاملے پر پیپلز پارٹی تقسیم

انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے دعوے سے متعلق جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم پروپیگنڈا، غلط معلومات اور جھوٹ کو پاکستان سمیت کسی بھی ملک کے ساتھ ہمارے دو طرفہ تعلقات کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔

27 مارچ کو اپنی حکومت ختم ہونے سے قبل سابق وزیر اعظم نے اسلام آباد میں عوامی جلسہ میں ایک خط لہراتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اس خط میں یہ ثبوت ہے کہ ان کی حکومت کو ختم کرنے کے لیے بیرونی سازش رچی گئی ہے۔

تاہم وائٹ ہاؤس، پینٹاگون اور امریکی محکمہ خارجہ نے عمران خان کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ان دعووں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024