• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

عدلیہ نے برہنہ ویڈیوز کا نوٹس کیوں نہ لیا؟ عامر لیاقت

شائع May 11, 2022
عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے اپنی مبینہ برہنہ ویڈیوز لیک ہونے کے معاملے پر سلسلہ وار ٹوئٹس میں عدلیہ اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی خاموشی پر سوالات اٹھا دیے۔

عامر لیاقت حسین نے 10 مئی کو سلسلہ وار ٹوئٹس کیں، جس میں انہوں نے اہلیہ دانیہ شاہ کی جانب سے خود پر الزامات لگائے جانے پر بھی بات کی۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت پر تیسری اہلیہ کے لگائے گئے 10 بڑے الزامات

عامر لیاقت حسین نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ سب ان سے پوچھ رہے ہیں کہ برہنہ ویڈیو پر آپ کامؤقف کیا ہے؟

انہوں نے لکھا کہ ’جواب یہ ہے کہ جن کی ذمے داری تھی کہ کسی کی عزت نہ اچھالی جائے اور ایسی ویڈیوز لگانے والوں کوگرفتار کیا جائے ان کا مؤقف کیا ہے ؟

ساتھ ہی عامر لیاقت حسین نے سوال کیا کہ ’مقدس عدلیہ جو ہر شہری کی عزت کی محافظ ہے اُس نے ازخود نوٹس کیوں نہ لیا؟ اور ایف آئی اے سائبر کرائم کو کھلی چھوٹ ہے؟‘

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا وہ بھی ویڈیوز جاری کرتے؟ ساتھ ہی انہوں نے جواب دیا کہ ’نہیں‘ !

انہوں نے مزید لکھا کہ وہ ان لبرلز کی منافقت کی لاج رکھنا چاہتے ہیں جوویڈیوز کے جاری ہوتے ہی عورت کی عزت کی حفاظت کے نام پر موم بتیاں جلانا شروع کریں گے!

۔

ٹی وی میزبان نے ایک اور ٹوئٹ کی کہ ’اچھے ہیں وہ جو زنا کرتے ہیں اور بے شرم وہ ہیں جونکاح کرتے ہیں‘، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ اب دیکھیے گا کتنی آوازیں بلند ہوں گی، کیوں کہ سب کے نکاح پر بات جو آگئی جب تک میرا ہے، صرف تماشا ہے، روکو مت، دیکھے جاؤ۔

عامر لیاقت حسین نے دانیہ شاہ کی جانب سے خود پر الزامات لگائے جانے پر احادیث اور قرآن پاک کی آیات کے ترجمے کی ٹوئٹس بھی شیئر کیں اور انہیں خدا کی خوشنودی کی خاطر معاف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اہلیہ کے لیے دعائیں بھی کیں۔

ایک ٹوئٹ میں عامر لیاقت حسین نے میڈیا اور صحافیوں سے شکوہ بھی کیا اور لکھا کہ ’جو حواس باختہ لڑکی کی جانب سے مبینہ ویڈیو پر شو، پروگرامز کررہے ہیں اور خبریں بنارہے ہیں ، وہ انتظار کریں، گرفت شدید ہوگی اور مزید ہوگی۔

انہوں نے اسی ٹوئٹ میں لکھا کہ لوگ یاد رکھیں کہ عامر لیاقت واپس آئے گا۔

ایک ٹوئٹ میں انہوں نے بھارتی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ وائرل ہونے ویڈیو میں کوئی ان کے ساتھ ہے؟ ساتھ ہی جواب بھی لکھا کہ نہیں نا؟

انہوں نے مزید لکھا کہ شراب کا ٹیسٹ چند گھنٹوں میں ممکن ہے، کوئی بھی آکر ان کا ٹیسٹ کر سکتا ہے، انہوں نے لکھا کہ اور رہ گئی پلیٹ تو اس کا کوئی تو والی وارث ہوگا؟ نیلا ناخن!

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024