• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

حسن علی نے کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ کا بڑا اعزاز حاصل کرلیا

شائع May 5, 2022
حسن علی نے تین میچوں میں 2.45 کی اکانومی سے رنز دے کر 20 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا — فائل فوٹو
حسن علی نے تین میچوں میں 2.45 کی اکانومی سے رنز دے کر 20 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا — فائل فوٹو

پاکستانی باؤلر حسن علی نے جاری کاؤنٹی چیمپئن شپ 2022 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ’ہلٹن پلیئر آف دی منتھ‘ کا ایوارڈ حاصل کر لیا۔

حسن علی چیمپئن شپ میں لنکا شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کے ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں لنکاشائر کرکٹ نے کہا کہ ’حسن علی کو اپریل کے لیے ہلٹن پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے‘۔

حسن علی نے تین میچوں میں 2.45 کی اکانومی سے رنز دے کر 20 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یوٹیوب چینل ’دی ریڈ روز ریویو’ میں اظہار خیال کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ بطور ٹیم کاؤنٹی چیمپئن شپ میں یہ بہترین شروعات ہے، ہم نے تین میچوں میں سے دو میں کامیابی حاصل کی ہے، میں ہلٹن مہینے کا بہترین کھلاڑی قرار پانے پر بہت خوش ہوں، یہ انفرادی طورپر اچھی کارکردگی ہے‘۔

مزید پڑھیں: عمدہ کارکردگی پر حسن علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فلیٹ پچز اور یہاں کی فلیٹ پچز میں فرق ہے جبکہ یہاں کا موسم بھی مددگار ہوتا ہے، بعض اوقات سورج نمودار ہوتا ہے جس کے باعث ریورس سوئنگ میں مدد ملتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں پہلی بار کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہا ہوں اس لیے تھوڑا گھبراہٹ کا شکار بھی تھا، یہ میرے لیے ایک اعزاز اور بڑا موقع ہے، ٹیم کی مینجمنٹ اور دیگر کھلاڑیوں سمیت ڈریسنگ روم کا ماحول بہترین ہے، مجھے ایسا لگا کہ یہ میرا دوسرا گھر ہے۔

حسن علی نے کہا کہ ہر ٹیم میں چار سے پانچ انٹرنیشنل کھلاڑی ہیں جس کے باعث کرکٹ کا معیار بہت بلند ہے اور کرکٹ کھیلنے میں مزہ آرہا ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین اسپیل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میری نظر میں بہترین اسپیل راولپنڈی میں جنوبی افریقہ کے خلاف تھا کیونکہ میں 20 مہینے کے بعد کم بیک کر رہا تھا، اس میچ میں دونوں اننگز میں 5،5 وکٹیں حاصل کی تھیں، ہم نے وہ میچ بھی جیتا تھا اور اس میں مجھے مین آف دی میچ بھی دیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024