• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں، جلد اچھی خبر ملے گی، وزیر خزانہ

شائع May 3, 2022
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو  کر رہےتھے— فوٹو:اے پی پی
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہےتھے— فوٹو:اے پی پی

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ حکومت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنی سطح پر ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور عوام جلد اچھی خبر سنیں گے۔

سرکاری خبر رساں ادارے 'اے پی پی' کی خبر کے مطابق نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز میں دستیاب آٹے اور چینی کی قیمتیں پہلے ہی کم کر دی گئی ہیں جب کہ عام مارکیٹ میں دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنے والے واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسمٰعیل نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی گالی گلوچ اور بدتمیزی کی سیاست نے حالات کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمت میں فوری طور پر اضافہ نہیں ہو رہا، مفتاح اسمٰعیل

وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے مزید کہا کہ یہ بھی ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں اور اپنے کارکنوں کو سیکھائیں اور سیاسی طور پر تربیت دیں کہ وہ کیسے برتاؤ کریں۔

سابقہ حکومت کے کرپشن کیسز کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ تحقیقات جاری رہیں گی اور کرپٹ لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام کیسز کو مکمل طور پر دیکھا جائے گا، بد عنوان افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام مقدموں کی پیروی کی جائے گی.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024