• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عید کے موقع پر گھر بیٹھے ٹی وی پر یہ ٹیلی فلمیں دیکھیں

شائع May 3, 2022
عید کے موقع پر ایک درجن کے قریب فلمیں نشر کی جائیں گی—اسکرین شاٹ
عید کے موقع پر ایک درجن کے قریب فلمیں نشر کی جائیں گی—اسکرین شاٹ

ملک میں اس بار جہاں چار عیدوں کے بعد سینماؤں میں چار فلموں کو ریلیز کیا گیا ہے، وہیں گھروں تک محدود رہنے والے افراد کے لیے بھی ٹی وی چینلز نے متعدد ٹیلی فلمیں بنائی ہیں۔

عید الفطر کے تینوں دن ملک کے بڑے ٹی وی چینلز پر یومیہ تقریبا ایک ٹیلی فلم ضرور نشر کی جائے گی، تاہم بعض ٹی وی چینلز پر یومیہ تین تین ٹیلی فلمیں بھی دکھائی جائیں گی۔

پاکستان میں ٹیلی فلموں کی مقبولیت بے حد زیادہ ہے اور انہیں عام طور پر خواتین زیادہ پسند کرتی ہیں، چوں کہ انہیں عید کے دنوں میں گھروں میں رہتے ہوئے تفریح کی ضرورت پڑتی ہے۔

اس بار عید الفطر پر کم از کم ایک درجن ٹیلی فلمیں ریلیز ہوں گی، جن میں سے بیشتر فلموں کی تفصیل درج ذیل ہے، مذکورہ نئی ٹیلی فلموں کے علاوہ ٹی وی چینلز پر پرانی فلمیں بھی دکھائی جائیں گی جب کہ بعض ٹی وی چینلز فیچر فلمیں بھی نشر کریں گے۔

لو لائف کا لا

اس ٹیلی فلم کو جیو ٹی وی پر عید کے پہلے دن نشر کیا جائے گا۔

بھاگم بھاگ

رومانوی کامیڈی فلم کو عید کے پہلے روز اے آر وائے پر نشر کیا جائے گا۔

میڈ فار چائنا

اس رومانٹک کامیڈی فلم کو ہم ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

روپوش

مذکورہ ٹیلی فلم کو عید کے دوسرے دن جیو ٹی وی پر پیش کیا جائے گا۔

افرا تفریح

اس کامیڈی رومانٹک فلم کو ہم ٹی وی پر عید کے پہلے روز نشر کیا جائے گا۔

سویاں

ہارر رومانٹک کامیڈی فلم کو عید کے موقع پر اے آر وائے پر ریلیز کیا جائے گا۔

مست محبت

رومانٹک کامیڈی فلم کو عید کے تیسرے دن جیو ٹی وی پر دکھایا جائے گا۔

چاند رات اور چاندنی

اس فلم کو عید کے موقع پر اے آر وائے ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔

سعیدآباد کی سعیدہ

اس رومانٹک کامیڈی مصالحہ فلم کو ہم ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

کانپیں ٹانگ رہی ہیں

اس کامیڈی رومانٹک فلم کو اے آر وائے ڈیجیٹل پر عید کے تیسرے دن نشر کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024