• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

منشا پاشا نے مرحوم والد کی یاد میں گاؤں میں مسجد تعمیر کروالی

شائع May 2, 2022
اداکارہ نے مداحوں سے والد کی مغفرت کے لیے دعا کی اپیل بھی کی—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے مداحوں سے والد کی مغفرت کے لیے دعا کی اپیل بھی کی—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ منشا پاشا نے بہنوں کے ہمراہ مل کر مرحوم والد کی یاد میں ان کے ایصال ثواب کی خاطر صوبہ سندھ کے گاؤں میں مسجد تعمیر کروالی۔

منشا پاشا صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں پیدا ہوئی تھیں اور انہوں نے ابتدائی تعلیم بھی وہیں حاصل کی۔

بعد ازاں منشا پاشا کے والدین صوبائی دارالحکومت کراچی منتقل ہوگئے تھے اور اداکارہ کی اب مستقل رہائش بھی وہیں ہیں۔

تاہم انہوں نے والد مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے گاؤں میں مسجد تعمیر کرواکر نیک فریضہ سر انجام دیا۔

منشا پاشا نے انسٹاگرام پر تعمیر کروائی گئی مسجد کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ انہوں نے بہنوں کے ہمراہ والد کی یاد میں مسجد تعمیر کروائی۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے والد کی یاد میں کراچی سے 4 گھنٹے کی مسافت پر موجود گاؤں میں والد کی یاد میں مسجد تعمیر کروائی، جس کا تعمیراتی کام ماہ مبارک رمضان المبارک میں ہی مکمل ہوا۔

انہوں نے مسجد کی تعمیر کے لیے دن رات محنت کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ان کے والد کے ایصال ثواب کے لیے بنائی گئی مسجد کی تعمیر مکمل ہوئی۔

انہوں ںے مسجد کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں، جن میں مسجد کا نام ’طارق‘ پڑھا جا سکتا ہے۔

منشا پاشا کے والد مرحوم کا نام ڈاکٹر طارق میمن تھا، جن کی یاد میں ان کی چاروں بیٹیوں نے مسجد تعمیر کروائی۔

منشا پاشا نے دو سال قبل سیاستدان اور سماجی رہنما جبران ناصر سے شادی کی تھی اور وہ گزشتہ چند سال سے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کام کر رہی ہیں۔

منشا پاشا نے چند فلموں کے علاوہ ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور انہیں ان کی اداکاری اور خوبصورتی کی وجہ سے شہرت حاصل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024