• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

حدیقہ کیانی کے گانے ’بوہے باریاں‘ کو کاپی نہیں کیا، بھارتی گلوکارہ کی ڈھٹائی

شائع May 2, 2022
کانیکا کپور نے 28 اپریل کو گانا جاری کیا تھا—اسکرین شاٹ
کانیکا کپور نے 28 اپریل کو گانا جاری کیا تھا—اسکرین شاٹ

بھارتی گلوکارہ کانیکا کپور نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کے گانے ’بوہے باریاں‘ کو کاپی نہیں کیا، بلکہ انہوں نے اپنی نئی دھن تیار کی ہے۔

کانیکا کپور نے حدیقہ کیانی کے 1999 میں ریلیز ہونے والے ’بوہے باریاں‘ کو کاپی کرکے اسی عنوان سے 28 اپریل کو گانا جاری کیا تھا۔

کانیکا کپور کی جانب سے گانا جاری کیے جانے کے چند ہی گھنٹوں بعد حدیقہ کیانی نے بھارتی گلوکارہ پر گانے کو کاپی کرنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

تاہم اب بھارتی گلوکارہ نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستانی فنکارہ کا گانا چوری نہیں کیا بلکہ انہوں نے اور ان کی ٹیم نے بڑی محنت سے فوک گانا تیار کیا۔

’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق کانیکا کپور نے حدیقہ کیانی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا گانا ’بوہے باریاں‘ بلکل مخِتلف اور منفرد ہے، ان پر گانے کی کاپی کا الزام بے بنیاد ہے۔

کانیکا کپور کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی غلط ہے کہ ان پر کسی دوسری کا کام چوری کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے، حالانکہ ان کا فوک گانا بلکل نئی اور تخلیقی ایجاد ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی جانب سے ریلیز کیا گیا گانا اوریجنل ہے، جس کی شاعری کنور جنیجا نے لکھی جب کہ اس کی موسیقی شروتی رانے نے ترتیب دی۔

یہ بھی پڑھیں: حدیقہ کیانی ’بوہے باریاں‘ کو کاپی کرنے پر بھارتی گلوکارہ پر برہم

ساتھ ہی بھارتی گلوکارہ نے دعویٰ کیا کہ ان کے گانے ریلیز ہونے کے بعد انہیں توہین آمیز پیغامات بھیجے جا رہے ہیں اور ان کے لیے نامناسب زبان کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ان کے گانے ریلیز ہونے کے بعد ان پر چوری کا الزام لگایا، وہ لوگ اس وقت کہاں تھے جب انہوں نے گانے کا ٹیزر جاری کیا تھا؟ اس وقت کسی نے کیوں کوئی دعویٰ نہیں کیا؟

اگرچہ کانیکا کپور نے حدیقہ کیانی کے گانے کو کاپی کرنے کے الزامات مسترد کیے، تاہم ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے معافی مانگی کہ اگر ان کے گانے سے کسی کو کوئی تکلیف پہنچی ہے تو وہ معذرت خواہ ہیں۔

خیال رہے کہ حدیقہ کیانی نے ’بوہے باریاں‘ کو 1999 میں ریلیز کیا تھا، ان کا مذکورہ گانا ان کے ایلبم ’روشنی‘ میں شامل تھا۔

’بوہے باریاں‘ حدیقہ کیانی کے سب سے مقبول گانوں میں سے ایک ہے، جس کی کاپی کرتے ہوئے گلوکارہ کانیکا کپور نے حال ہی میں ’بوہے باریاں‘ گانا جاری کیا تھا، جسے یوٹیوب پر ایک دن میں 20 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024