• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

نیدرلینڈز میں 4سالہ بچہ ڈرائیونگ کرنے نکل پڑا

شائع May 2, 2022
چار سالہ بچہ اپنی ماں کی گاڑی لے کر ڈرائیونگ کرنے نکل پڑا — فوٹو بشکریہ نیدرلینڈز پولیس
چار سالہ بچہ اپنی ماں کی گاڑی لے کر ڈرائیونگ کرنے نکل پڑا — فوٹو بشکریہ نیدرلینڈز پولیس

نیدرلینڈز میں ایک چار سالہ بچہ اپنی ماں کی گاڑی کی چابی لے کر ڈرائیونگ کرنے نکل پڑا لیکن پولیس نے بروقت حرکت میں آکر اس کو کسی بڑے حادثے سے بچا لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق پولیس نے اتوار کو سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ نیدرلینڈز میں ایک چار سالہ لڑکا اپنی ماں کی گاڑی کو ڈرائیونگ کے لیے لے گیا، لیکن جلد ہی پہلے سے کھڑی دو کاروں سے ٹکرا گیا۔

مرکزی شہر اتریخت میں پولیس کو ہفتے کے روز اس وقت الرٹ کیا گیا جب رہائشیوں نے ایک بچے کو ننگے پیر اور صرف پاجامے میں سڑک پر پیدل چلتے ہوئے دیکھا۔

مزید پڑھیں: ملتان کے بعد مظفر گڑھ میں بچے کی ڈرائیونگ، والد کےخلاف مقدمہ درج

پولیس نے انسٹاگرام پر اپنے بیان میں لکھا کہ ہم بروقت حرکت میں آئے کیونکہ سڑک پر کھڑے لوگ اس بات پر پریشان تھے کہ بچہ ہائپوتھرمیا کا مریض ہے۔

جیسے ہی پولیس وہاں پہنچی تو ان کو ایک اور کار حادثے کے بارے میں رپورٹ موصول ہوئی جس میں تین گاڑیاں ٹکرا گئیں اور اس واقعے کا ذمہ دار ڈرائیور وہاں سے لاپتا ہوگیا۔

پولیس نے کہا کہ وہ کار بچے کی ماں کے نام پر تھی، بعد میں بچے کی ماں کو پولیس نے فون پر اطلاع دی اور جب اس نے اپنے بچے سے بات کی تو بچے نے شور مچانا شروع کردیا اور اسٹیئرنگ وہیل کو موڑتے ہوئے اشاروں کا استعمال کیا۔

پولیس نے کہا کہ اس کے بعد ہم نے محسوس کیا کہ بچہ ڈرائیور ہو سکتا ہے اور پھر یوں پولیس اسٹیشن میں بچے کی چاکلیٹس سے تواضع کرنے کے ساتھ ساتھ دل بہلانے کے لیے ٹیڈی بیئر بھی دیا جس کے بعد اس کی والدہ سے ملاقات کرائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان: لینڈ کروزر چلانے والے کمسن بچے کا پتا لگا لیا گیا

پولیس نے مزید کہا کہ اس کے بعد وہ جائے حادثہ پر گئے جہاں بچے نے چابیاں لیں، اندر آکر گاڑی اسٹارٹ کی اور گیس پیڈل کو دبایا۔

پولیس حکام نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بچہ اس وقت اپنی ماں کی گاڑی لے کر ڈرائیونگ کے لیے نکلا جب اس کے والد کام پر جا چکے تھے۔

اس موقع پر بچے کی ماں نے پولیس کو بتایا کہ ان کا بچہ کافی ذہین ہے تاہم پولیس نے والدین کو خبردار کیا کہ آئندہ اپنی گاڑیوں کی چابیاں اپنے بچوں سے چھپا کر رکھیں۔

مزید پڑھیں: ملتان: لینڈکروزر چلاتے ہوئے 'ننھے ڈرائیور' کی ویڈیو وائرل

پولیس نے مقبول اور موجودہ ڈچ ورلڈ چیمپئن فارمولا ’ون ڈرائیور‘ کا حوالہ دیتے ہوئے واقعے کی اطلاعات دی اور سوشل میڈیا پر لکھا کہ نیو میکس ورسٹاپن اوور ویچٹ کے مضافاتی علاقے میں پایا گیا۔

پولیس نے اپنی رپورٹ میں مزید لکھا کہ خوش قسمتی سے اس چھوٹے ڈرائیور کا ایڈوینچر خوشگوار اور ڈرامائی انداز میں اختتام کو پہنچا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024