• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پوپ فرانسس کا میڈیا کی آزادی کا دفاع، مارے گئے صحافیوں کو خراج عقیدت

شائع May 2, 2022
پوپ فرانسس  سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہفتہ وار خطاب کر رہے تھے—فوٹو:رائٹرز
پوپ فرانسس سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہفتہ وار خطاب کر رہے تھے—فوٹو:رائٹرز

پوپ فرانسس نے اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران مارے جانے اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آزاد صحافت کا دفاع کیا ہے اور میڈیا میں 'انسانیت کے زخموں' کو اجاگر کرنے کے لیے جرات کے ساتھ رپورٹنگ کرنے والے لوگوں کی تعریف کی ہے۔

ٖغیر ملکی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کی خبر کے مطابق سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہزاروں لوگوں سے اپنے ہفتہ وار خطاب اور 'بلیسنگ اسپیچ' کے دوران پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ 3 مئی کو اقوام متحدہ کا عالمی یوم آزادی صحافت منایا جائے گا۔

پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ 'میں ان صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو اس حق (آزادی اظہار رائے) کے لیے ذاتی طور اپنی جانوں اور توانائیوں کے ذریعے ادائیگی کرتے ہیں'۔

یہ بھی پڑھیں:پوپ فرانسس، سال کی بہترین شخصیت قرار

انہوں نے اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 'گزشتہ سال 47 صحافی کو قتل کیا گیا جبکہ 350 سے زیادہ صحافیوں کو جیلوں میں بند کیا گیا۔'

انہوں نے اپنے بتائے گئے اعدادوشمار کا ذریعہ اقوام متحدہ کی ورلڈ پریس فریڈم ڈے کی سرپرستی کرنے والی تنظیم 'یونیسکو' کو بتایا جس نے اس سال کے شروع میں کہا تھا کہ 2021 میں 55 صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو قتل کیا گیا۔

پوپ فرانس کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کا خصوصی شکریہ جو ہمیں جرات و حوصلے کے ساتھ انسانیت کے زخموں سے با خبر و آگاہ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پوپ فرانسس نے پہلی مرتبہ 6 خواتین کو اعلیٰ عہدوں پر تعینات کردیا

گزشتہ ماہ پوپ فرانسس نے روس، یوکرین جنگ کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں امید ہے کہ خدا انہیں مشترکہ بھلائی کی خدمت انجام دینے کا اجر دے گا۔

نیویارک میں موجود 'کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس' کا کہنا ہے کہ یوکرین میں جنگ کی کوریج کے دوران کم از کم 7 صحافیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ اس بات کی تحقیقات جاری ہیں کہ کیا مزید دیگر صحافیوں کو بھی ان کے کام کی وجہ سے قتل کیا گیا ہے۔

پیرس میں موجود تنظیم 'رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز' کا کہنا ہے کہ اس نے یوکرین میں 'صحافتی' شناخت کے لیے بینڈ باندھنے والے صحافیوں کو براہ راست نشانہ بنانے والے متعدد حملوں کے بارے میں تفصیلات کو دستاویزی شکل میں مرتب کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024