• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شہباز شریف، نواز شریف سمیت 7 لوگ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں، شیخ رشید

شائع May 1, 2022
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید  راولپنڈی میں پریس کانفرنس کر رہے تھے—فوٹو:ڈان نیوز
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید راولپنڈی میں پریس کانفرنس کر رہے تھے—فوٹو:ڈان نیوز

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں نے تھانہ سیکریٹریٹ میں درخواست جمع کرادی ہے کہ مجھے کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار شہباز شریف ، نواز شریف، حمزہ شہباز اور رانا ثناء اللہ سمیت 7 لوگ ہوں گے، یہ 7 لوگ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے آتے کے ساتھ ہی بغیر کسی منظوری کے قانون میں ترمیم کرکے 300 لوگوں کے نام ای سی ایل سے نکال دیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے ان میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جن کے اوپر ایک ایک ٹن ہیروئن اسمگلنگ کے کیسز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ (ن) 3 گروپس میں تقسیم ہوگی، شیخ رشید کی نئی پیش گوئی

انہوں نے کہا کہ میں نے اس سلسلے میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی آئی بی اور ڈی جی ایف آئی اے کو درخواست دی ہے کہ انہوں نے اس طرح سے 300 لوگوں کے نام ای سی ایل سے نکال دیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاک فوج عظیم فوج ہے، فوج کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں پاک فوج اور ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی سے امید اور توقع رکھتا ہوں کہ وہ دیکھیں کہ اس طرح سے اچانک کن لوگوں کے ناموں کو ای سی ایل سے نکالا گیا ہے اور مزید لوگوں کو نکالنے کا ارادہ ہے۔

انہوں نے کہا موجودہ حکومت میں 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے، کئی لوگوں کو عمر قید کی سزا ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ (ش) بن کر رہے گی اور میری دی گئی تاریخ پر بنے گی، شیخ رشید

ان کا کہنا تھا کہ میں نے تھانہ سیکریٹریٹ میں درخواست جمع کرادی ہے کہ مجھے کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار شہباز شریف ، نواز شریف، حمزہ شہباز اور رانا ثناء اللہ سمیت 7 لوگ ہوں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ 7 لوگ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں، یہ لوگ عمران خان کے لانگ مارچ کو حادثے سے دوچار کرنا چاہتے ہیں، یہ لوگ ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں جبکہ ہم امن چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ انصاف کرے، سارا بوجھ عدلیہ پر آنے لگا ہے، جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں راشد شفیق کی رہائی کی بھیک نہیں مانگ رہا، اچھا ہے وہ دس 15 دن اندر رہے، یہ اُس کی پہلی جیل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چاروں شریف مائنس، عمران کے سر پر جو ہاتھ ہے وہ ان کی گردن پر آئے گا سر پر نہیں، شیخ رشید

ان کا کہنا تھا کہ میں مقتدر حلقوں اور اسٹیبلشمنٹ سے کہنا چاہتا ہوں کہ رانا ثنااللہ کو پٹا ڈالیں، یہ ملک میں خانہ جنگی کرائے گا، انھوں نے ہر اس آدمی کو ٹرانسفر کیا جنھوں نے ان کے خلاف انویسٹی گیشن کی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے پہلےبھی کہا مئی کا مہینہ خوفناک ہوگا، آصف زرداری چاہتے تھے کہ پنجاب میں گند پھیلے تو پھیل گیا ہے، یہ ہمیں سلیکٹڈ کہتے تھے آج ہم ان کو امپورٹڈ کہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ نون سے شین نکلے گی، اس وقت شین کی حکومت ہے، گوجرانوالہ سمیت دیگر مقامات پر نواز شریف نے 14 مرتبہ فوج کو گالیاں دیں، شہبازشریف نے 14 بار فوج کے جوتے چاٹے، 14 مرتبہ فوج کے جوتے پالش کیے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024