• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

مسلمان ہونے والے کورین گلوکار داؤد کِمِ کراچی پہنچ گئے

شائع April 30, 2022
داؤد کِمِ نے 2019 میں اسلام قبول کیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
داؤد کِمِ نے 2019 میں اسلام قبول کیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام

مذہب اسلام قبول کرنے والے سابق جنوبی کورین پاپ گلوکار اور یوٹیوبر داؤد کِمِ پاکستان پہنچنے کے بعد صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی بھی پہنچ گئے۔

داؤد کِمِ 25 اپریل کو سعودی عرب سے لاہور پہنچے تھے، جہاں وہ چند دن تک رہنے کے بعد کراچی پہنچے۔

داؤد کِمِ نے انسٹاگرام پر کراچی پہنچنے اور وہاں موجود مذببی اور تبعلیغی جماعت دعوت اسلامی کے مرکز کے دورے کرنے کی تصویر بھی شیئر کی۔

داؤد کِمِ نے فیضان مدینہ کی حدود میں کھچوائی گئی تصویر کو پروفائل پکچر میں بھی تبدیل کیا۔

داؤد کِمِ نے فیضان مدینہ میں پاکستان کے روایتی لباس شلوار قمیض میں کھچوائی گئی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اردو میں لکھا کہ ’وہ پاکستان پہنچ گئے ہیں اور یہ جگہ بہت خوبصورت ہے، انہیں پاکستان سے پیار ہے‘

ساتھ ہی انہوں نے انسٹاگرام اسٹوریز میں کراچی کے کھانوں کی تصاویر بھی شیئر کیں اور یہاں کے کھانوں کو پسند کرتے ہوئے دنیا کے بہترین کھانے بھی قرار دیا۔

اس سے قبل داؤد کِمِ 25 اپریل کو لاہور پہنچے تھے، جہاں انہوں نے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور وہاں کی تصاویر و ویڈیوز بھی انستاگرام اسٹوریز میں شیئر کیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے پاکستانی دورے اور لاہور میں گزارے گئے دنوں پر یوٹیوب پر ولاگ بھی جاری کیا، جس میں انہیں گلیوں میں پاکستانی مداحوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔

داؤد کِمِ ایک ایسے وقت میں پاکستان آئے ہیں جب کہ حال ہی میں پہلے عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پہنچے تھے۔

انہوں نے رواں ماہ اپریل کے آغاز میں عمرے کی سعادت حاصل کی تھی، وہ اپریل کے پہلے ہفتے میں سعودیہ پہنچے تھے۔

داؤد کِمِ کی عمرے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوگئی تھیں اور لوگوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

داؤد کِمِ ا اصل نام ’جے کِمِ‘ تھا اور وہ 2019 تک بطور پاپ گلوکارہ پہچانے جاتے تھے، جس کے بعد انہوں نے اپنے آباؤ و اجداد کا مذہب چھوڑ کر اسلام کو قبول کیا۔

داؤد کِمِ نےستمبر 2019 میں اسلام قبول کیا تھا اور انہوں نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی ویڈیو بھی یوٹیوب پر جاری کی تھی۔

دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد داؤد کِمِ کو متعدد اسلامی ممالک کے دورے کرتے دیکھا گیا، جہاں وہ مساجد میں بھی گئے جب کہ وہ یوٹیوب پر اسلام اور مسلمانوں کے مسائل پر بھی ویڈیوز شیئر کرتے دکھائی دیے۔

دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد داؤد کِمِ نے گلوکاری کو خیرباد کہہ کر بطور یوٹیوبر کام شروع کیا اور وہ عام طور پر مسلمانوں اور اسلام سے متعلق جنوبی و شمالی کوریا کے عوام سمیت دیگر لوگوں کے خیالات کی ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024