• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فیروز خان اور حمیمہ ملک نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

شائع April 29, 2022
دونوں بہن و بھائی نے مقدس مقامات سے تصاویر بھی شیئر کیں—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں بہن و بھائی نے مقدس مقامات سے تصاویر بھی شیئر کیں—فوٹو: انسٹاگرام

نامور اداکار فیروز خان اور ان کی بہن اداکارہ حمیمہ ملک نے 6 سال بعد دوبارہ ایک ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

دونوں بہن و بھائی نے جون 2016 میں بھی والدہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی تھی۔

دونوں اداکاروں نے دوسری مرتبہ بھی ایک ساتھ عمرے کی ادائیگی کی اور اس حوالے سے انہوں نے مداحوں کو بھی آگاہ کیا۔

فیروز خان اور حمیمہ ملک 28 اپریل کو عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچے تھے اور دونوں نے مقدس مقامات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے سعادت حاصل کرنے کی تصدیق کی تھی۔

فیروز خان نے مسجد الحرام میں احرام کے ساتھ کھچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کہ انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔

فیروز خان کی پوسٹ پر ترک اداکار جلال آل سمیت متعدد پاکستانی شوبز شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

ترک اداکار جلال آل نے ان کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے انہیں مسجد الحرام میں اپنے لیے دعا کی اپیل کرنے کی استدعا بھی کی۔

فیروز خان کی طرح حمیمہ ملک نے بھی مسجد نبوی ﷺ سمیت دیگر مقدس مقامات پر کھچوائی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سے آگاہ کیا۔

حمیمہ ملک کی تصاویر پر بھی شوبز شخصیات سمیت عام افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی بعض افراد نے ان سے اپنے حق میں مقدس مقامات پر دعا کرنے کی اپیل بھی کی۔

6 سال قبل بھی دونوں نے والدہ کے ہمراہ عمرہ کیا تھا—فوٹو: ٹوئٹر
6 سال قبل بھی دونوں نے والدہ کے ہمراہ عمرہ کیا تھا—فوٹو: ٹوئٹر

حمیمہ ملک اور فیروز خان نے پوسٹس میں یہ واضح نہیں کیا کہ اس بار عمرے کی ادائیگی کے لیے ان کے ساتھ خاندان کا کوئی اور فرد بھی ساتھ ہے یا نہیں؟

دونوں نے جون 2016 میں والدہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کی تصاویر شیئر کی تھیں، جن پر لوگوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024