• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

برطانوی وزیر اعظم کا شہباز شریف کو خط، مل کر کام جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار

شائع April 28, 2022
برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن  نے وزیراعظم شہباز شریف کو ان کے انتخاب پر مبارکباد دی—فوٹو:ریڈیو پاکستان
برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے وزیراعظم شہباز شریف کو ان کے انتخاب پر مبارکباد دی—فوٹو:ریڈیو پاکستان

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے وزیراعظم شہباز شریف کو ان کے انتخاب پر مبارکباد دی ہے۔

ریڈیو پاکستان کی خبر کے مطابق برطانوی وزیر اعظم نے اپنے خط میں کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان عوامی سطح پر مضبوط رابطوں کے ساتھ گہر ے تعلقات قائم ہیں۔

بورس جانسن نے خط میں 2016 میں اپنے دورہ پاکستان کے دوران شہباز شریف سے ہونیوالی ملاقات کابھی تذکرہ کیا اور کہا کہ دورے کے دوران لڑکیوں کی تعلیم، صحت، معاشی اور تجارتی تعلقات سمیت مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف کو ترک صدر کا فون، وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

برطانوی وزیراعظم نے عالمی مسائل سے عہدہ برآ ہونے سمیت مل کر کام جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

انہوں نے پاکستان کے قیام کے75 سال مکمل ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور وزیراعظم سے جلد ملاقات کی امید ظاہر کی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اپنی پہلی تقریر کے دوران شہباز شریف نے برطانیہ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ برطانیہ میں لاکھوں پاکستانی آباد ہیں، پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ تاریخی تعلقات رہے ہیں، برطانیہ نے پاکستان کے چاروں صوبوں میں تعلیم کے لیے ہمیں فنڈز دیے، ہم برطانیہ کے ساتھ تعلقات مزید آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردوان، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت کئی ممالک کے رہنما شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد کے پیغامات دے چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024