• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ٹماٹروں کو روز کھانا جسم کو کس حد تک بدل سکتا ہے؟

شائع April 25, 2022
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

ٹماٹر پھل ہے یا سبزی، اس بحث سے قطع نظر اس کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے۔

اور کیوں نہ ہو لائیکو پین سے بھرپور (جو اس کو شوخ سرخ رنگ کا مالک بناتا ہے) ٹماٹر جسم کے لیے متعدد طریقوں سے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

لائیکوپین سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے جبکہ ٹماٹر خلیات کو نقصان سے بھی بچاتا ہے۔

اسی طرح اس میں پوٹاشیم، وٹامن بی اور ای سمیت متعدد غذائی اجزا ہوتے ہیں جن کی جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔

مدافعتی نظام

لائیکو پین ایک اینٹی آکسائیڈنٹ ہے جو جسم میں گردش کرنے ولے مالیکیولز جن کو فری ریڈیکلز سے مقابلہ کرتا ہے جو خلیات کو نقصان اور مدافعتی نظام پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ لائیکو پین سے بھرپور غذائیں جیسے ٹماٹر کا استعمال مختلف اقسام کے کینسر کا خطرہ کم کرسکتا ہے۔

کچھ تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا کہ اس سے لبلبے، قولون، حلق، منہ، چھاتی وغیرہ کے امراض کی روک تھام بھی ہوسکتی ہے۔

دل

لائیکو پین سے صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح اور بلڈ پریشر میں کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے۔

ایسا ہونے پر امراض قلب کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے جبکہ ٹماٹر میں موجود دیگر غذائی اجزا جیسے وٹامن بی کے ساتھ فلیونوئڈز نامی اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھی دل کی صحت بہتر ہوتی ہے۔

آنکھیں

ٹماٹروں میں کچھ اجزا جیسے لیوٹین اور zeaxanthin ہوتے ہیں جو آنکھوں کو ڈیجیٹل ڈیوائسز یعنی اسمارٹ فونز اور کمپیوٹر سے خارج ہونےوالی نیلی روشنی سے تحفظ فراہم کرسکتے ہیں۔

اسی طرح یہ اجزا آنکھون کو تھکاوٹ سے بچانے اور آنکھوں پر دباؤ سے ہونے والے سردرد کی شدت میں کمی بھی لاسکتے ہیں۔

پھیپھڑے

کچھ تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہ ٹماٹر دمہ سے متاثر افراد کے لیے ممکنہ طور پر مددگار ہوسکتے ہیں اور اس سے پھیپھڑوں میں ہوا کی نالیوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

اس کی ممکنہ وجہ لائیکو پین، لیوٹین اور zeaxanthin سمیت دیگر اینٹی آکسائیڈنٹس کی موجودگی ہے جو تمباکو نوشی کے نقصان دہ اثرات کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں۔

مگر اس حوالے سے ابھی مزید تحقیق کی جارہی ہے تاکہ ان اثرات کے بارے میں زیادہ تفصیلات حاصل کی جاسکیں۔

خون کی شریانیں

ٹماٹر کو اپنی غذا کا حصہ بنانے سے فالج کا خطرہ بھی ممکنہ طور پر کم ہوسکتا ہے۔

تحقیقی رپورٹس کے مطابق ٹماٹر کے استعمال سے ورم میں کمی آتی ہے، مدافعتی نظام بہتر ہوتا ہے، کولیسٹرول کی سطح میں کمی اور خون کو گاڑھا ہونے سے روکتا ہے، ان سب سے فالج سے بچنے میں ممکنہ مدد مل سکتی ہے۔

منہ کی صحت

تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ لائیکوپین مسوڑوں کے امراض کے خلاف بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ وہ فری ریڈیکلز سے لڑتا ہے۔

مگر بہت زیادہ تعداد کچھے ٹماٹروں کو کھانے سے دانتوں کی سطح کو نقصان پہنچ سکتا ہے جس کی وجہ اس میں تیزابیت کی مقدار زیادہ ہونا ہے۔

جلد

ٹماٹروں میں موجود لائیکوپین جلد کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔

یہ سن اسکرین کا متبادل تو نہیں اور اسے جلد پر لگایا بھی نہیں جاسکتا مگر یہ جسم کے اندر خلیات کے ساتھ مل کر ضرور یہ کام کرسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024