• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف 'ملک گیر' احتجاج کا اعلان

شائع April 24, 2022
فواد چوہدری کا کہنا تھا  پی ٹی آئی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف منگل کو ای سی پی کے دفاتر کے سامنے احتجاج کرے گی—فائل فوٹو:ڈان نیوز
فواد چوہدری کا کہنا تھا پی ٹی آئی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف منگل کو ای سی پی کے دفاتر کے سامنے احتجاج کرے گی—فائل فوٹو:ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی آئی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے طرز عمل کے خلاف 26 اپریل کو ملک بھر میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے دفاتر کے باہر مظاہرے کرے گی۔

فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج پارٹی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ای سی پی سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

انہوں نے چیف الیکشن کمشنر پر 'جانبدار اور بد دیانت' ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے منحرف اسمبلی ممبران کو ڈی سیٹ کرنے کا اعلامیہ ابھی تک الیکشن کمیشن نے جاری نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے جارہے ہیں، عمران خان

فواد چوہدری کا کہنا تھا اس سلسلے میں پی ٹی آئی چیف الیکشن کمشنر کے رویے کے خلاف منگل کو ملک بھر میں ای سی پی کے دفاتر کے سامنے احتجاج کرے گی۔

ایک روز قبل پی ٹی آئی کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ دینے کے لیے کہا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا خیال ہے کہ چیف الیکشن کمشنر 'متعصب' ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عہدے سے مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں، چیف الیکشن کمشنر

بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو چیف الیکشن کمشنر پر اعتماد نہیں، ان کے تمام فیصلے ہماری پارٹی کے خلاف تھے۔

گزشتہ ہفتے انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پی ٹی آئی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرے گی، کیونکہ انہوں نے وقت پر انتخابی حلقوں کی حد بندی مکمل نہ کر کے 'نااہلی' کا مظاہرہ کیا، جس سے قبل از وقت انتخابات میں تاخیر ہوئی۔

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے گزشتہ رات ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا استعفیٰ دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہ "ملک کے بہترین مفادات" میں کام کرتے رہیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024