• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بہروز سبزواری نے صدف کنول کے اُمید سے ہونے کی تصدیق کردی

شائع April 22, 2022
صدف کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوگی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
صدف کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوگی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل و اداکارہ صدف کنول کے سسر اداکار بہروز سبزواری نے تصدیق کی ہے کہ ان کی بہو کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

صدف کنول کے اُمید سے ہونے سے متعلق خبریں گزشتہ ماہ مارچ کے اختتام پر اس وقت شروع ہوئی تھیں جب کہ انہیں اداکار سلیم شیخ کی بیٹی کی شادی میں ڈانس کرنے سے گریز کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

اس وقت صدف کنول، شہروز سبزواری یا بہروز سبزواری سمیت خاندان کے دوسرے افراد نے کوئی وضاحت نہیں کی تھی، تاہم اب اداکارہ کے سسر نے تصدیق کی ہے کہ ان کی بہو اُمید سے ہیں۔

بہروز سبزواری اہلیہ کے ہمراہ رابعہ انعم کے رمضان شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت ذاتی زندگی پر کھل کر باتیں کیں۔

بہروز سبزاوری نے بتایا کہ انہوں نے بچپن میں ہی اداکاری شروع کردی تھی اور انہیں پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے پہلا چیک محض 19 روپے کا ملا تھا۔

ان کے مطابق اس وقت وہ اسکول میں زیر تعلیم تھے اور انہوں نے پی ٹی وی سے ملنے والی رقم کو بینک میں جمع کیا، جب انہوں نے 4 ہزار روپے اکٹھے کیے تو انہوں نے بینک سے پیسے نکوائے تھے۔

پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے بہروز سبزواری نے سابق بہو اداکارہ سائرہ یوسف پر بھی بات کی اور انہیں اپنی بیٹی ہی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا صدف کنول امید سے ہیں؟

اداکار کا کہنا تھا کہ وہ ان کے خاندان کا حصہ رہی ہیں اور وہ ان کی پوتی نورے کی والدہ ہیں اور وہ ہمیشہ ان کے قریب رہیں گی۔

اسی طرح انہوں نے صدف کنول کی بھی تعریفیں کیں اور انہیں اپنے پورے خاندان کی آنکھ کا تارا قرار دیا۔

بہروز سبزواری نے کہا کہ صدف کنول ان کی بھتیجیوں سمیت خاندان کے تمام افراد کی بہت عزت کرتی ہیں، انہیں پیار دیتی ہیں اور انہوں نے سب کا دل جیت لیا ہے۔

اسی طرح بات کرتے ہوئے بہروز سبزواری نے مداحوں سے دعا کی کہ وہ ان کی بہو صدف کنول کی صحت یابی کے لیے دعا کریں، کیوں کہ وہ اس وقت اُمید سے ہیں۔

اداکار نے خوشی کا اظہار کیا کہ وہ جلد دوسری بار کم عمری میں دادا بننے جا رہے ہیں۔

بہروز سبزواری نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے شہروز کو زیادہ وقت نہیں دے پائے تھے، تاہم اب وہ اپنے پوتوں کو وقت دیں گے۔

مزید پڑھیں: افواہیں حقیقت میں تبدیل، شہروز سبزواری اور صدف کنول ایک ہوگئے

خیال رہے کہ صدف کنول اور شہروز سبزواری نے مئی 2020 میں شہروز سبزواری سے شادی کی تھی اور دونوں کے درمیان شادی سے قبل ہی تعلقات استوار ہو چکے تھے۔

اب دونوں کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے جب کہ شہروز سبزواری کو اس سے قبل سابق اہلیہ سائرہ شہروز سے ایک بیٹی بھی ہیں۔

صدف کنول سے قبل شہروز سبزواری نے سائرہ یوسف سے 2012 میں شادی کی تھی اور انہیں ایک بیٹی بھی ہے جو اب والدہ کے ہمراہ رہتی ہیں۔ شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کے درمیان مارچ 2020 میں طلاق ہوگئی تھی، جس کے دو ماہ بعد صدف اور شہروز نے شادی کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024