• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ایم کیو ایم کا ’دھمکی آمیز خط‘ کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ

شائع April 18, 2022
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایک عدالتی کمیشن بننا چاہیے جہاں عمران خان اپنا دعویٰ ثابت کرسکیں— فائل فوٹو: ڈان نیوز
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایک عدالتی کمیشن بننا چاہیے جہاں عمران خان اپنا دعویٰ ثابت کرسکیں— فائل فوٹو: ڈان نیوز

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ’دھمکی آمیز خط‘ کے تنازع کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق لیاقت آباد میں ایک عشائیے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ اگر ’دھمکی آمیز خط‘ کوئی سازش ہوئی تو ہم نومنتخب وزیر اعظم سے تعاون ختم کرنے میں ایک لمحہ ضائع نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: الوداعی ظہرانے نے ’دھمکی آمیز خط‘ کے تنازع کو جنم دیا

انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ اگر سابق وزیر اعظم کو عہدے سے ہٹانے میں کوئی بین الاقوامی سازش شامل ہوئی تو پارٹی عمران خان کا ساتھ دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں یہ بات واضح کردوں کہ اگر یہ سازش ثابت ہوتی ہے تو ہماری پارٹی ایوان میں مزید نہیں رکے گی بلکہ عمران خان کے ساتھ احتجاج کرے گی‘۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ میں عمران خان سے بھی کہتا ہوں کہ اپنا دعویٰ ثابت کریں، اگر آپ کے خلاف بین الاقوامی سازش ہوئی ہے تو آپ صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا لہرا کر اس سے بچ نہیں سکتے۔

مزید پڑھیں: دھمکی آمیز خط: حکومت کا تحقیقاتی کمیشن بنانے، مواد اسمبلی میں پیش کرنے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ ایک عدالتی کمیشن بننا چاہیے جہاں عمران خان اپنا دعویٰ ثابت کر سکیں۔

تاہم انہوں نے بطور وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ ایم کیو ایم سے کیے گئے اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہوچکے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024