• KHI: Fajr 4:40am Sunrise 6:00am
  • LHR: Fajr 3:55am Sunrise 5:22am
  • ISB: Fajr 3:54am Sunrise 5:25am
  • KHI: Fajr 4:40am Sunrise 6:00am
  • LHR: Fajr 3:55am Sunrise 5:22am
  • ISB: Fajr 3:54am Sunrise 5:25am

تشدد کی ترغیب، برطانوی ٹی وی پر جرمانہ

شائع August 22, 2013

۔۔۔اے ایف پی فوٹو۔
۔۔۔اے ایف پی فوٹو۔

لندن: برطانیہ میں براڈکاسٹنگ کی نگرانی کرنے والے ادارے نے کل بروز بدھ کو ایک مذہبی ٹی وی چینل پر 85 ہزار پونڈز کا جرمانہ عائد کیا ہے، جس کے ایک پروگرام میں اس کے میزبان نے کہا تھا کہ اگر کوئی شخص حضرت محمد ﷺ کی توہین کرتا  ہے، تو اس کو قتل  کر دینا چاہیے۔

نور ٹی وی پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ گزشتہ سال تین مئی کو نشر ہونے والے اس کے ایک پروگرام کے دوران لوگوں کو تشدد پر اکسانے کی کوشش کی  گئی تھی، جو برطانیہ میں ٹیلی کمیونیکیشن کے نگران ادارے آف کام  کے  قوانین کی خلاف ورزی تھی۔

نگران ادارے کا کہنا ہے کہ جرمانے کی مقدار سے چینل کے جرم کی سنگینی کی عکاسی ہوتی ہے، لیکن پھر بھی اس کا لائسنس کو منسوخ نہیں کیا گیا ہے۔

نور ٹی وی پر نشر ہونے والے پروگرام کے دوران علامہ محمد فاروق  نظامی نے فون کے ذریعے پروگرم کی میزبانی کی اور جب ان سے پوچھا گیا کہ توہین رسالت کرنے والے شخص کی کیا سزا ہونی چاہیے، تو جواب میں انہوں نے کہا کہ اس بارے  میں کوئی اختلاف رائے نہیں ہے اور نہ ہی کوئی شک اور اگر کوئی شخص توہین رسالت کا مرتکب ہوتا ہے تو اس کی سزا موت ہے۔

آف کام کے مطابق الیحییٰ ڈیجیٹل ٹیلی ویژن کے تحت چلنے والے نور ٹی وی نے جو پروگرام نشر کیا تھا اس سے لوگوں مشتعل ہوسکتے ہیں اور یہ چینل ذمہ داری اور اخلاقی طریقے سے پروگرام کرنے میں ناکام رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 اپریل 2025
کارٹون : 25 اپریل 2025