• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ایسا آسان جملہ جسے صرف ایک فیصد لوگ ہی پڑھ پاتے ہیں

شائع April 16, 2022
آسان جملے کو کوئی نہیں پڑھ پا رہا—فائل فوٹو: فیس بک
آسان جملے کو کوئی نہیں پڑھ پا رہا—فائل فوٹو: فیس بک

اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا کی متعدد زبانیں مشکل ہوتی ہیں اور ایسی زبانوں کے جملے اور الفاظ دوسری زبان بولنے اور پڑھنے والے نہیں پڑھ سکتے۔

تاہم بعض اوقات آنے والی زبان کے کچھ جملے یا الفاظ بھی انسان نہیں پڑھ سکتا،جیسا کہ ایک ٹک ٹاکر کی جانب سے شیئر کیے گئے جملے کو 99 فیصد لوگ نہیں پڑھ پا رہے۔

ٹک ٹاکر ہیکٹک نِک کی جانب سے شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں انہوں نے انگریزی زبان پر مشتمل ایک جملے شیئر کیا، جسے 99 فیصد لوگ نہیں پڑھ پا رہے۔

ان کی جانب سے شیئر کیا گیا جملہ اگرچہ انتہائی آسان ہے مگر جملے کی ڈیزائننگ اور السٹریشن کی وجہ سے اسے لوگ لاکھ کوشش کرنے کے باوجود بھی نہیں پڑھ پا رہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا دنیا کے مختصر ترین آئی کیو ٹیسٹ پاس کرسکتے ہیں؟

ٹک ٹاکر اسی طرح کے ہی ذہنی آزمائش کے جملے اور تصاویر شیئر کرکے مداحوں کا امتحان لیتا رہتا ہے اور ان کے ٹک ٹاک 40 لاکھ کے قریب فالوورز ہیں۔

اس جملے کو 99 فیصد لوگ نہیں پڑھ پاتے—اسکرین شاٹ
اس جملے کو 99 فیصد لوگ نہیں پڑھ پاتے—اسکرین شاٹ

آسان انگریزی جملے کی مشکل انداز میں لکھائی کی ان کی ویڈیو کو اب تک 70 ہزار بار دیکھا جا چکا ہے اور اس پر ہزاروں افراد نے کمنٹس بھی کیے ہیں اور کئی لوگوں نے ان کے چیلنج کو قبول کرکے وہ جملہ پڑھ بھی لیا۔

تاہم مجموعی طور پر ان کے شیئر کیے گئے جملے کو پڑھ پانے والے افراد کی تعداد ایک فیصد بنتی ہے جب کہ 99 فیصد لوگ کچھ کوشش کے بعد ٹک ٹاکر کو بے وقوف قرار دے کر جملے کو پڑھنے کی کوشش ہی نہیں کرتے۔

دراصل انہوں نے ڈیزائنگ کے انداز میں انگریزی کے جملے ’بیڈ آئیز‘ کی تصویر شیئر کی، جسے تمام کوششوں کے باوجود نہیں پڑھا جا سکتا۔

تاہم اسے ایک آسان طریقے سے واضح انداز میں پڑھا جا سکتا ہے، جملے کو آسانی سے پڑھنے کے لیے پڑھنے والے کو اپنی آنکھیں 90 فیصد بند کرکے مذکورہ تصویر کو دیکھنا پڑے گا۔

ہمارا اندازہ ہے کہ اس خبر کو پڑھنے والے افراد میں سے بھی 99 فیصد لوگ کافی دیر کے باوجود اس جملے کو نہیں پڑھ پا رہے ہوں گے۔

تبصرے (6) بند ہیں

Rozeena Apr 16, 2022 11:46pm
Agar phone ko thorra faslay per rakh ker parrhain tab bhi parrh lia jayega
Zahid Apr 17, 2022 01:17am
Bad eyes
Nvaeed Apr 17, 2022 05:35am
It took only 1 minute..... I think 99% can read it
Syed KAZIM kamal Apr 17, 2022 05:56am
Mobile ko bilkul flat rakhen aap ko parhney Mai aa jaiga bad eyes!
Syed KAZIM kamal Apr 17, 2022 05:57am
Mobile tircha Karen parhney Mai aa jaiga bad eyes
Asim Gondal Apr 17, 2022 03:10pm
BAD EYES

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024