• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

لوگ اس انتظار میں رہتے ہیں کہ کب کس جوڑے کی علیحدگی ہوگی، آغا علی

شائع April 16, 2022
دونوں نے مئی 2020 میں شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے مئی 2020 میں شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

اداکار آغا علی نے اپنی اور حنا الطاف کی طلاق کی خبروں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ جانے کیوں آج کل لوگ ایسی خبروں کے انتظار میں رہتے ہیں کہ کب کس جوڑے کے درمیان علیحدگی ہو رہی ہے۔

آغا علی اہلیہ حنا الطاف کے ہمراہ حال ہی میں ندا یاسر کے شو ’شان سحور‘ میں پیش ہوئے، جہاں دونوں نے کیریئر سمیت ازدواجی سمیت اور شادی کے بعد آنے والی تبدیلیوں پر بھی کھل کر باتیں کی۔

آغا علی نے بتایا کہ شادی کے کچھ ماہ بعد انہیں تھوڑی سی مشکلات ضرور پیش آئیں مگر اب انہوں نے گھر کے معاملات درست کرلیے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ چوں کہ دونوں اداکار ہیں اور شوٹنگ کی وجہ سے کبھی اہلیہ گھر دیر سے آتی تھیں تو کبھی وہ خود دیر سے آتے تھے، اس لیے بہت ساری چیزیں وقت پر نہیں ہو پاتی تھیں، جس کے باعث انہیں مشکلات بھی پیش آئیں۔

دونوں نے مئی 2020 میں شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے مئی 2020 میں شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

آغا علی نے بتایا کہ ایسی صورت حال کے بعد دونوں نے ایک ساتھ بیٹھ کر منصوبہ بندی کی اور اب انہیں کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔

دونوں نے اپنی مصروفیات اور اداکاری کے حوالے سے بھی بات کی اور بتایا کہ مصروفیات کی وجہ سے ہی دونوں کبھی کبھار ایک ساتھ کسی تقریب میں شرکت نہیں کر پاتے۔

یہ بھی پڑھیں: حنا الطاف اور آغا علی نے انسٹاگرام پر سب کو ان فالو کردیا

اسی پروگرام میں ایک سیگمنٹ کے دوران بچوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر دونوں نے بتایا کہ ان کا فی الحال بچے پیدا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم دونوں کی خواہش ہے کہ انہیں پہلے بیٹی ہو۔

سوال کے جواب میں حنا الطاف نے بتایا کہ بچوں کی پیدائش کا معاملہ ان کے ہاتھ میں نہیں، جو خدا کو منظور ہوتا ہے، وہیں ہوتا ہے۔

پروگرام کے دوران میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں دونوں نے بتایا کہ وہ مصروفیات کی وجہ سے کبھی کبھار کسی شادی کی تقریب یا دوسرے پروگرام میں ایک ساتھ شرکت نہیں کر پاتے مگر لوگوں نے ان کے ایک ساتھ نہ ہونے پر افواہیں پھیلائیں۔

آغا علی نے تقریبات میں تنہا شرکت کرنے پر سوشل میڈیا پر اپنی علیحدگی کے حوالے سے پھیلائی گئی افواہوں پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ نہ جانے کیوں لوگ ایسی خبروں کے انتظار میں رہتے ہیں کہ کب کون سا جوڑا الگ ہوجاتا ہے۔

مزید پڑھیں: 'دل گمشدہ' حنا اور آغا کا نیا ڈراما

آغا علی نے کہا کہ لوگوں کو کسی بھی جوڑے کے درمیان اختلافات ہونے یا انہیں تنہا دیکھنے کے ان کی محبت اور تعلقات بہتر ہوجانے کی دعائیں کرنی چاہیے، نہ کہ ان کی علیحدگی کی خبر کا انتظار کرنا چاہیے۔

شوبز کی اس مقبول جوڑی نے مئی 2020 میں شادی کی تھی، اس سے قبل وہ کچھ عرصے تک تعلقات میں رہے تھے۔

شادی کے ایک سال بعد حنا الطاف نے انسٹاگرام پر جب شوہر آغا علی کو ان فالو کیا تھا تو ان کے درمیان علیحدگی اور اختلافات کی افواہیں پھیلائی گئی تھیں مگر اس وقت جوڑے نے اس پر کوئی وضاحت نہییں کی تھی۔

بعد ازاں دونوں کو ’دی کپل شو‘ میں ایک ساتھ میزبانی کرتے دیکھا گیا تو ان کی علیحدگی کی افواہوں نے دم توڑا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024