• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

پی ٹی آئی کے منحرف رہنما علیم خان کی حمزہ شہباز سے اختلافات کی افواہوں کی تردید

شائع April 13, 2022
ٹوئٹر پر جاری بیان میں علیم خان نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ  میرا حمزہ شہباز کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے — فائل فوٹو: ڈان نیوز
ٹوئٹر پر جاری بیان میں علیم خان نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرا حمزہ شہباز کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے — فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رہنما عبدالعلیم خان نے نجی ہوٹل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کے ساتھ ’گرما گرم بحث، تند و تیز جملوں کے تبادلے اور جھگڑے‘ کی افواہوں کی تردید کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں علیم خان کا کہنا تھا کہ میرا حمزہ شہباز شریف کے ساتھ محبت اور احترام کا رشتہ ہے، وہ میرے چھوٹے بھائی کی طرح ہے اور ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا جیسا کی افواہیں اڑائی جارہی ہیں۔

علیم خان کی جانب سے وضاحت سوشل میڈیا پر ان رپورٹس کے بعد سامنے آئی ہے جن میں گزشتہ رات لاہور کے ایک ہوٹل میں ان کی مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز سے اختلاف کی خبریں سامنے آئی تھیں، جہاں حمزہ نے مبینہ طور پر علیم خان کو تھپڑ مارا۔

یہ بھی پڑھیں: لندن: علیم خان، نواز شریف کی ملاقات میں تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال

علیم خان سے متعلق اڑائی گئی افواہوں میں یہ بھی کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے منحرف رہنما نے حمزہ شہباز کو خبردار کیا کہ اگر ان کی شرائط پوری نہ ہوئیں تو وہ استعفیٰ دے دیں گے۔

ماضی میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی علیم خان نے عمران خان نے مایوسی کا اظہار کیا اور آئندہ چند روز ہونے والے پنجاب میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار کی حمایت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے خلاف مؤقف اختیار کیا۔

آج اپنے ٹوئٹ میں علیم خان نے مسلم لیگ (ق) اور پی ٹی آئی کے آئندہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے امیدوار چوہدری پرویز الہٰی پر ان کے اور حمزہ شہباز کے درمیان اختلافات کی جعلی خبروں کا الزام لگایا۔

انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کو اپنی شکست نظر آرہی ہے، وہ جان چکے ہیں کہ شکست ان کا مقدر بن چکی اور اس لیے انہوں نے ایسی گھٹیا حرکتیں کیں۔

مزید پڑھیں: علیم خان گروپ کا پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ووٹ دینے سے انکار

علیم خان کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کو اپنی شکست تسلیم کرنی چاہیے اور انتخابات کے لیے میدان میں اترنا چاہیے، اس کے بعد انہیں ایسی باتیں کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ کا انتخاب

خیال رہے کہ 7 مارچ کو اپوزیشن اتحاد کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے ایک روز قبل علیم خان نے کھل کر اختلافی کلب اور بعد میں اپوزیشن اتحاد میں شمولیت اختیار کی تھی۔

انہوں نے مرکز میں عمران خان کی حکومت اور صوبے میں عثمان بزدار کی زیر قیادت پنجاب حکومت کو اپنے مینڈیٹ کو پورا کرنے اور وعدہ کردہ تبدیلی لانے میں مکمل طور پر ناکام قرار دیتے ہوئے تنقید کی تھی۔   اگرچہ علیم خان کی قومی اسمبلی میں ضرورت نہیں تھی لیکن پنجاب کی میں ان کا کردار اہم ہے۔

مزید پڑھیں: علیم خان ترین گروپ میں شامل، 'تحریک عدم اعتماد آئی تو مل کر فیصلہ کریں گے'

پنجاب اسمبلی نے گزشتہ ماہ عثمان بزدار کے استعفے کے بعد نئے قائد ایوان کا انتخاب کرنا ہے، مسلم لیگ (ق) کے پرویز الہٰی اور مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز جنہیں علیم خان نے حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے، توقع ہے کہ وہ آئندہ وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی دوڑ کے مضبوط امیدوار ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے طور پر منتخب ہونے کے لیے 371 رکنی ایوان میں وزارت اعلیٰ کے امیدوار کو کم از کم 186 ووٹوں کی ضرورت ہوگی۔

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 183، مسلم لیگ (ق) کے 10، مسلم لیگ (ن) کے 165، پیپلز پارٹی کے 7 ارکان ہیں جبکہ 5 آزاد اور ایک رکن پنجاب اسمبلی کا تعلق راہ حق پارٹی سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: (ق) لیگ نے دیر کردی، اپوزیشن کا نامزد امیدوار ہی وزیر اعلیٰ پنجاب بنے گا، آصف زرداری

وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے ہونے والے الیکشن میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین اسمبلی کی حمایت فیصلہ کن عنصر ہوگی، منحرف جہانگیر ترین گروپ، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کے پاس کم از کم 16 ایم پی اے ہیں اور علیم خان گروپ، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کے پاس 6 ایم پی اے ہیں۔

ان دونوں گروپوں نے اپنی پارٹی سے واضح علیحدگی میں حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کیا ہے، ان گروپوں کی حمایت کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی جیت یقینی ہوسکتی ہے۔

تاہم، انتخابات اس وقت سے تعطل کا شکار ہیں جب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی۔

گزشتہ ہفتے مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں اپوزیشن کو پنجاب اسمبلی میں میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا جب پرویز الہٰی نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی جانب سے بلائے گئے اجلاس کو 'غیر قانونی' قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد کا طریقہ کار کیا ہے اور کامیابی یا ناکامی پر کیا ہوتا ہے؟

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کے دستخط شدہ اسمبلی کے پہلے نوٹی فکیشن کے مطابق اجلاس 16 اپریل کو بلایا گیا تھا، پرویز الہٰی نے بطور اسپیکر اپنا اختیار استعمال کیا تھا اور دوست مزاری کو دیے گئے اختیارات فوری طور پر واپس لینے کا حکم دیا تھا۔

پی ٹی آئی، پی ایم ایل (ق) اتحاد میں ان کے اپنے ساتھی قانون سازوں کی جانب سے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد دوست محمد مزاری سے اجلاس کی صدارت کا اختیار بھی چھین لیا گیا تھا، 16 اپریل سے پہلے اجلاس کے انعقاد کا ان کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے مذاکرات کا نتیجہ تھا جس میں انہوں نے مبینہ طور پر انہیں 'اچھی پیشکش' کرکے راضی کیا۔

8 اپریل کو حمزہ شہباز نے لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے عدالت مدد مانگی گئی تھی، اس کے ساتھ ہی پرویز الہٰی نے بھی (ن) لیگ پر اپنے ایم پی ایز کو یرغمال بنانے کا الزام لگاتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنایا جس کے تحت نئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے ووٹنگ 16 اپریل کو ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024