• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آسٹریلیا اور انگلینڈ پی سی بی چیئرمین کی چار ملکی ٹی20 سیریز کی تجویز کے حامی

شائع April 10, 2022
بھارت نے بھی اس تجویز کی براہ راست مخالفت نہیں کی — فائل فوٹو: اے ایف پی
بھارت نے بھی اس تجویز کی براہ راست مخالفت نہیں کی — فائل فوٹو: اے ایف پی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اجلاس سے قبل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کے چار ملکی ٹی20 سیریز کی تجویز کی انگلینڈ اور آسٹریلیا سمیت اہم ممالک نے حمایت کردی ہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے پاکستان اور بھارت سمیت چار ملکی ٹی ٹورنامنٹ کے انعقاد کی تجویز پیش کی تھی۔

کرک انفو کے مطابق آئی سی سی اجلاس میں رمیز راجا کی پریزنٹیشن سے قبل آسٹریلیا، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے کرکٹ بورڈز نے اس تجویز کی حمایت کردی ہے، جبکہ بھارت نے بھی اس تجویز کی براہ راست مخالفت نہیں کی۔

مزید پڑھیں: رمیز راجا کی پاکستان، بھارت سمیت 4ملکی ٹی20 سیریز کی تجویز

رمیز راجا نے تجویز دی تھی کہ پولنگ اور شیئر کی آمدن کی بنیاد پر ایک نیا ڈھانچہ تشکیل دیا جائے، اس کی میزبانی ایک ایک کر کے تمام ملک کریں گے، اس آئیڈیا کا مقصد ایک کمپنی رجسٹر کرنا ہے جو آئی سی سی کے زیر سایہ کام کرے اور ایک خصوصی افسر مالیاتی امور کا ذمے دار ہو اور اس آمدن کو تمام ملکوں میں برابر تقسیم کیا جائے۔

موجودہ صورتحال میں اس منصوبے کا حقیقت کا روپ دھارنا ناممکن نظر آتا ہے کیونکہ ایسی صورت میں پاکستان اور بھارت کو مستقل بنیادوں پر ایک دوسرے کے خلاف کھیلنا ہوگا۔

تاہم دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ کشیدہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اس طرح کی کسی بھی سیریز کا انعقاد ممکن نظر نہیں آتا۔

اس خیال کی راہ میں آئی سی سی کے ضابطے بھی حائل ہیں کیونکہ کوئی بھی ایسا ٹورنامنٹ میں جس میں آئی سی سی کے تین سے زائد رکن ممالک شریک ہوں، اس کو آئی سی سی ٹورنامنٹ کا درجہ حاصل ہوگا جبکہ ایسے ٹورنامنٹ کے حقوق کمرشل بنیادوں پر آئی سی سی ہی فروخت کر سکتا ہے اور منافع تمام اراکین میں تقسیم ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کووڈ پابندیوں کے بغیر کھیلی جاسکتی ہے، رمیزراجا

تاہم اس ایونٹ کے آئی سی سی کے زیر سایہ چلنے کی تجویز کو دیکھتے ہوئے جمعہ کو دبئی کے اجلاس میں چند رکن ممالک کے سربراہان نے اس آئیڈیا کی حمایت کردی ہے۔

اس پیشرفت سے باخبر دو عہدیداروں نے بتایا کہ چند بورڈز نے چیئرمین پی سی بی کی سوچ کی حمایت کی ہے لیکن یہ مانا جا رہا ہے کہ اس سوچ کو تمام اراکین کی متفقہ حمایت حاصل نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے ساتھ ساتھ کرکٹ آسٹریلیا، انگلش کرکٹ بورڈ اور کرکٹ ویسٹ انڈیز اس تجویز کے حق میں ہیں اور انگلینڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر نے خود بھی اس تجویز کو آئی سی سی اجلاس میں پیش کیا۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس حوالے سے بھارت کا کیا کہنا ہے لیکن اس طرح کا عندیہ ملا ہے کہ بی سی سی آئی اس کی براہ مخالفت میں نہیں ہے، کیونکہ 2019 میں سارو گنگولی نے سب سے پہلے اسی طرح کی چار ملکی سیریز کی تجویز پیش کی تھی۔

مزید پڑھیں: نشے میں دُھت کھلاڑی نے 15ویں منزل پر بالکونی سے الٹا لٹکا دیا تھا، بھارتی اسپنر

آئی سی سی اجلاس میں اس کی منظوری کے لیے واضح اکثریت درکار ہے جس کے بعد ہی اس تجویز کو بورڈ کے سامنے پیش کیا جا سکے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024