• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

رمضان میں قبض سے بچانے میں مددگار آسان طریقے

شائع April 9, 2022
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

ماہ رمضان ہماری جسمانی اور روحانی دونوں طرح کی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

29 یا 30 دن تک دنیا بھر میں مسلمان 11 سے 16 گھنٹوں تک کچھ کھاتے پیتے نہیں جبکہ نیند کے دورانیے میں کمی سمیت طرز زندگی میں بھی کافی تبدیلیاں آتی ہیں

اس کے نتیجے میں نظام ہاضمہ کے مسائل جیسے قبض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

طبی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران لوگوں میں قبض ، پیٹ پھولنے، بھاری پن یا بہت زیادہ بھرنے جیسے مسائل کا امکان نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔

غذا میں فائبر کی کمی، سست طرز زندگی، ناکافی مقدار میں پانی پینا جیسے طرز زندگی کے عناصر قبض کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔

2017 میں جرنل آف ریلیجن اینڈ ہیلتھ میں شائع تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ رمضان کے دوران روزے رکھنے والے افراد میں قبض کا امکان زیادہ ہوجاتا ہے۔

مگر قبض کو خود سے دور رکھنا اتنا مشکل بھی نہیں ماہرین نے اس حوالے سے چند آسان ٹپس شیئر کی ہیں۔

فائبر کا استعمال بڑھائیں

ماہ رمضان کے دوران روزمرہ کے مقابلے میں غذا کی مقدار میں کمی قبض کی ایک بڑی وجہ بنتی ہے۔

روزے کے دوران لوگ دن میں صرف 2 بار غذا کھاتے ہیں یعنی سحر و افطار۔

ایک تحقیق کے مطابق بیشتر افراد دن بھر کی 30 فیصد کیلوریز سحری جبکہ 60 فیصد افطار میں جزوبدن بناتے ہیں۔

تو ضروری ہے کہ فائبر سے بھرپور غذا کو سحر و افطار میں ترجیح دیں، حققین نے دریافت کیا کہ روزانہ 15 گرام سے کم فائبر کھانے والے افراد میں قبض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

صبح کے وقت فائبر سے بھرپور غذا جیسے دلیہ ایک آسان آپشن ہے اس کے علاوہ دالوں، پھلوں اور گریوں میں بھی فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔

اگر آپ کو علم نہ ہو تو جان لیں کہ فائبر ایک ایسا کاربوہائیڈریٹ ہے جس کو ہمارا جسم ہضم نہیں کرپاتا، اور اسی وجہ سے یہ ہاضمے کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے۔

پانی کی زیادہ مقدار کا استعمال

پانی اور فائبر دونوں ہی ایک ساتھ کام کرتے ہیں، اگر غذا میں فائبر کی مقدار زیادہ ہو مگر پانی کم پیا جائے تو بھی قبض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

طبی تحقیق کے مطابق روزانہ 750 ملی لیٹر سے مقدار میں سیال پینا قبض کا باعث بنتا ہے، ویسے تو ہر فرد کے لیے پانی کی ضرورت مختلف ہوسکتی ہے مگر اکثر ماہرین 6 سے 8 گلاس پانی کا مشورہ دیتا ہے۔

رمضان میں افطار کے بعد جب تک جاگ رہے ہیں وقفے وقفے سے کچھ مقدار میں پانی پینا عاد بنالیں، بس افطار کے بعد ہی پی کر اسے بھول نہ جائیں۔

جسم میں پانی کی کمی کو جاننے کا آسان طریقہ پیشاب کی رنگت کو دیکھنا ہے اگر رنگت ہلکی زرد ہو تو یہ جسم میں پانی کی مناسب مقدار کی نشانی ہے۔

اس سے زیادہ گہرا رنگ بتاتا ہے کہ آپ کو زیادہ پانی پینا چاہیے۔

جسم کو حرکت دیں

رمضان میں ورزش کرنا تو ہوسکتا ہے کہ آپ کو مشکل محسوس ہو مگر کچھ دیر کی چہل قدمی بھی قبض سے بچانے میں مدد فراہم کرسکتی ہے۔

اس مقصد کے لیے دن میں 2 بار 15، 15 منٹ کی چہل قدمی کو معمول بنانے کی کوشش کریں۔

اگر اوپر درج کوئی طریقہ کام نہ آئے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ وہ زیادہ بہتر رہنمائی کرسکے یا دوا تجویز کرسکے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024