• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

جو لڑکا والدہ کو پسند آئے گا، اسی سے شادی کروں گی، ماورا حسین

شائع April 9, 2022
والدہ نے کبھی شادی کرنے کا دباؤ نہیں ڈالا، اداکارہ—فائل فوٹو: انسٹاگرام
والدہ نے کبھی شادی کرنے کا دباؤ نہیں ڈالا، اداکارہ—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ ماورا حسین نے کہا ہے کہ انہیں نہیں پتہ کہ وہ کب شادی کریں گی، کیوں کہ والدین نے ان پر کبھی شادی کے لیے دباؤ نہیں ڈالا اور یہ کہ سب سے بہتر منصوبہ ساز خدا ہوتا ہے۔

ماورا حسین اپنی بہن عروہ حسین کے ہمراہ ندا یاسر کے رمضان پروگرام ’شانِ سحور‘ میں شریک ہوئیں جہاں دونوں نے اپنی خاندانی زندگی سمیت عوام کے پوچھے سوالوں کے جوابات بھی دیے۔

سوشل میڈیا پر لباس و اندار پر ہونے والی تنقید سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ماورا حسین نے کہا کہ وہ تنقید کرنے والوں کو جواب نہیں دیتیں، کیوں کہ وہ یہ سمجھتی ہیں کہ پبلک فگر ہونے کی وجہ سے عوام کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کا پورا حق ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ بعض اوقات لوگوں کی باتوں اور تنقید سے کچھ نہ کچھ نیا سیکھ کر خود میں تبدیلی لانے کی کوشش کرتی ہیں لیکن جو باتیں غلط اور قابلِ قبول نہیں لگتیں ان کو وہ نظر انداز کر دیتی ہیں۔

وکالت کی دنیا میں قدم رکھنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ فی الحال شوبز انڈسٹری میں کافی مصروف ہیں مگر وہ مستقبل میں بیریسٹر کی تعلیم حاصل کریں گی اور یہ کہ انہیں پریکٹیس سے زیادہ تعلیم حاصل کرتے رہنے کا شوق ہے۔

دونوں ایک ساتھ اسکرین پر دکھنے سے متعلق پوچھے جانے پر ماورا اور عروہ حسین نے بتایا کہ ہم دونوں تب ہی کسی پراجیکٹ میں ساتھ دکھنا پسند کریں گی کہ جب کوئی ایسا پراجیکٹ آفر ہو جس میں جیسا ہمارا رشتہ اصل میں ہے، ایسا ہی کردار ملے۔

شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ماورا حسین نے کہا کہ میرا یقین ہے کہ خدا کے منصوبے انسان کے منصوبوں سے کہیں بہتر ہوتے ہیں، میں یہ کیسے کہہ دوں کہ میری شادی اگلے ایک یا دو سال میں ہونے والی ہے، درحقیقت مجھے یہ علم تک نہیں کہ میرے ساتھ اگلے مہینے کیا ہونا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شادی کے معاملے میں ان کی والدہ نے انہیں کبھی فورس نہیں کیا بلکہ وہ ہمیشہ شادی سے پہلے اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کا مشورہ دہتی ہیں۔

ماورا حسین نے اپنے ہونے والے شوہر کی ایسی 3 خوبیاں بھی بتائیں جن کا ہونا لازمی ہے، جس میں سب سے اہم یہ کہ وہ شخص اُن کی والدہ کو پسند آنا چاہیے، دوسرا سب کو عزت دینے والا ہو اور تیسرا اسے میری طرح ہی اپنی تعلیم اور اپنے کام کا جذبہ ہونا چاہیے۔

تبصرے (4) بند ہیں

M. Saeed Apr 09, 2022 05:40pm
Will it be a Larka for her age, or an Aadmi?
FAZ Apr 09, 2022 09:21pm
لڑکے کی بولی (تلاش) جاری ہے ۔۔
Me Apr 09, 2022 09:38pm
آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔۔۔۔۔ میں ہوں نا
Rana Apr 10, 2022 04:15pm
Marry me?

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024