• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ہوش و حواس سے محروم شخص کو ملک تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، مریم نواز

شائع April 9, 2022
مریم نواز نے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی اور سپریم کورٹ کے احکامات کو نظر انداز کرنے کا نتیجہ برا ہوگا — فائل فوٹو: ڈان نیوز
مریم نواز نے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی اور سپریم کورٹ کے احکامات کو نظر انداز کرنے کا نتیجہ برا ہوگا — فائل فوٹو: ڈان نیوز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر کا شکار ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک شخص جو اب اپنے ہوش و حواس میں نہیں ہے اسے تباہی پھیلانے اور پورے ملک کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ اپنے اعمال کے نتائج کا سامنا کرنے کے خوف نے پورے ملک کے کاروبار زندگی کو مکمل طور پر مفلوج و معطل کردیا، 22 کروڑ عوام کا ملک کئی ہفتوں سے کسی حکومت کے بغیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کی اس طرح کھلم کھلا خلاف ورزی اور سپریم کورٹ کے احکامات کو اس طرح سے نظر انداز کرنے کا نتیجہ بہت بدصورت ہوگا اور اس کا انجام بہت برا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران نیازی کے جھوٹ، من گھڑت الزامات، اقتدار کی ہوس کی حد نہیں، شہباز شریف

مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص جو اب اپنے ہوش و حواس میں نہیں ہے اسے تباہی پھیلانے اور پورے ملک کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس شخص کے ساتھ وزیر اعظم یا سابق وزیر اعظم کے طور پر سلوک نہیں کیا جانا چاہیے، اس کے ساتھ ایک نفسیاتی مریض کے ساتھ کیا جانے والا سلوک کیا جانا چاہیے جو صرف اپنی ذات کو بچانے کے لیے پورے ملک کو یرغمال بنائے ہوئے ہے، شرمندگی کی بات ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر ہونے والے پارلیمان کے ایوانِ زیریں کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی نے ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کردیا تھا جو 2 گھنٹے تاخیر سے دوبارہ شروع ہوا۔

3 اپریل کو ہونے والے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر نے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد بغیر ووٹنگ کرائے آئین و قانون کے منافی قرار دے کر مسترد کردی تھی۔

مزید پڑھیں: دفترخارجہ میں بیٹھ کر 'خط کی ڈرافٹنگ' کی گئی، مریم نواز

بعد ازاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر اسمبلی توڑ دی تھی۔

اس پر لیے گئے ازخود نوٹس کا فیصلہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے پانچ، صفر کی اکثریت سے قاسم سوری کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف لائی گئی تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے کی رولنگ اور صدر مملکت کے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دے دیا تھا۔

ساتھ ہی عدالت عظمیٰ نے قومی اسمبلی کو بحال کرتے ہوئے اسپیکر کو ایوان زیریں کا اجلاس 9 اپریل بروز ہفتہ صبح ساڑھے 10 بجے تک بلانے اور تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے کی ہدایت کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024