• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شادی کی خبروں پر حدیقہ کیانی کی وضاحت

شائع April 8, 2022
گلوکارہ کی پہلی دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئی تھیں—فوٹو: انسٹاگرام
گلوکارہ کی پہلی دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئی تھیں—فوٹو: انسٹاگرام

گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے سوشل میڈیا اور اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر اپنی شادی سے متعلق کیے جانے والے دعووں پر مختصر بات کرتے ہوئے انہیں جھوٹا قرار دیدیا۔

حدیقہ کیانی نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی دوسری شادی سے متعلق یوٹیوب کی ایک ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے دعووں کو جھوٹا قرار دیا۔

حدیقہ کیانی نے جس ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، اس میں ان کے نشر ہونے والے ڈرامے ’دوبارہ‘ کا ذکر کرتے ہوئے ان کی دوسری شادی کا دعویٰ کیا گیا اور ساتھ ہی ان کے بیٹے کے حوالے سے بھی بات کی گئی تھی۔

گلوکارہ نے خبروں کو مسترد کیا—اسکرین شاٹ
گلوکارہ نے خبروں کو مسترد کیا—اسکرین شاٹ

اداکارہ نے مذکورہ ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے مختصر لکھا کہ نہیں انہوں نے شادی نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: بچے کو گود لیتے وقت پہلے طلاق ہو چکی تھی، حدیقہ کیانی

حدیقہ کیانی نے حقیقی زندگی میں پہلے دو شادیاں کی تھیں جو دونوں طلاق پر ختم ہوئیں اور انہوں نے دوسری شادی کے وقت 2005 میں بیٹے ناد علی کو گود لیا تھا۔

ماضی میں اداکارہ و گلوکارہ اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بتا چکی ہیں کہ ان کی دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں اور اب وہ گزشتہ 17 سال سے تنہا والدہ کے طور پر زندگی گزار رہی ہیں۔

دسمبر 2021 میں ’سم تھنگ ہاٹ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں حدیقہ کیانی نے ایک سوال کے جواب میں اعتراف کیا تھا کہ انہیں بعض اوقات اپنی زندگی میں ’مرد‘ کی کمی محسوس ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: حدیقہ کیانی کا انسٹاگرام پوسٹس میں تنہا ماؤں کا دفاع

گلوکارہ نے واضح کیا کہ جب انہیں کبھی اپنی کامیابیوں پر کسی سے بات کرنے کا دل کرتا ہے یا پھر اپنی ناکامیوں یا بے بسیوں پر رونے کا دل کرتا ہے تب ان کے پاس کسی ’مردُ کا ساتھ نہیں ہوتا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وقت اداکارہ ’دوبارہ‘ نامی ڈرامے میں ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں، جو پہلے شوہر کی وفات کے بعد خود سے کم عمر مرد سے دوسری شادی کرتی ہیں اور ڈرامے میں ان کا نوجوان بیٹا بھی ہوتا ہے۔

اسی وجہ سے انٹرنیٹ پر ان کی شادی کی خبریں پھیلانے والے عناصر نے ان کے ڈرامے ’دوبارہ‘ کا بھی ذکر کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024