• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

فیس بک ’زک بکس‘ نامی ورچوئل کرنسی بنانے میں مصروف

شائع April 8, 2022
یہ واضح نہیں ہے کہ زک بکس کو کب تک پیش کردیا جائے گا—فوٹو: فنانشل ٹائمز
یہ واضح نہیں ہے کہ زک بکس کو کب تک پیش کردیا جائے گا—فوٹو: فنانشل ٹائمز

خبریں ہیں کہ فیس بک اور انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی ’میٹا‘ مختلف طرح کے سکوں پر مبنی ’زک بکس‘ نامی ورچوئل کرنسی بنانے میں مصروف ہے۔

فیس بک کی جانب سے ڈیجیٹل کرنسی بنانے اور اسے متعارف کرانے کی خبریں 2019 سے جاری ہیں اور خیال کیا جا رہا تھا کہ کمپنی 2020 تک ورچوئل کرنسی پیش کردے گی، تاہم ایسا نہ ہوسکا، لیکن اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ فیس بک کی پیرنٹ کمپنی ’میٹا‘ منفرد قسم کی ورچوئل کرنسی بنانے میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک ڈیجیٹل کرنسی تیار کرنے میں مصروف

’فنانشل ٹائمز‘ کے مطابق ورچوئل کرنسی کی تیاری کے منصوبے سے منسلک افراد کے مطابق میٹا کے بانی مارک زکربرگ اپنی ایپز میں ورچوئل کرنسی متعارف کرانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور اس پر تیزی سے کام جاری ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ میٹا کی جانب سے تیار کی جانے والی ڈیجیٹل کرنسی کو ’زک بکس‘ کا نام دیا گیا ہے، جسے انسٹاگرام سمیت فیس بک ایپ پر ابتدائی طور پر متعارف کرایا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ میٹا کی یہ کرنسی کرپٹو کی طرح ہرگز نہیں جو بلاک چین پر انحصار کرتی ہے بلکہ ’زک بکس‘ روبلوکس روبکس اور فارٹنائٹ وی-بکز جیسی ان-ایپ ٹوکن کرنسیز کی طرح ہے جو کہ کسی ورچوئل ٹوکن کی طرح کام کرتی ہی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ میٹا نہ صرف ورچوئل کرنسی کی تیاری میں مصروف ہے بلکہ کمپنی مستقل کے متعدد نئے بزنس پروجیکٹس پر بھی کام کرنے میں مصروف ہے، جن میں سے ’میٹا ورس‘ اہم ترین ہے، جس میں ممکنہ طور پر رقم کی ادائیگی اور دیگر مالی سروسز بھی شامل ہوں گی۔

مزید پڑھیں: فیس بک کی جانب سے آئندہ سال تک ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرائے جانے کا امکان

رپورٹ کے مطابق میٹا بیک وقت ایک ہی طرح کی مختلف ورچوئل کرنسیز بنانے میں مصروف ہے، ان میں فیس بک گروپ پر اچھی کارکردگی پر ریوارڈز اور انسٹاگرام پر کریئیٹرز کو کوائنز دیے جائیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ میٹا ورچوئل کرنسی کے علاوہ روایتی فنانشل سروسز پر بھی کام کر رہی ہے جس میں چھوٹے کاروباروں کو کو قرضے دینا شامل ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ’زک بکس‘ کو کب تک متعارف کرایا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اسے سال 2023 تک پیش کردیا جائے گا اور ابتدائی طور پر اسے صرف فیس بک اور انسٹاگرام پر ہی متعارف کرایا جائے گا۔

ڈیجیٹل کرنسی کو 2023 میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے—فوٹو: نیوز بی ٹی سی
ڈیجیٹل کرنسی کو 2023 میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے—فوٹو: نیوز بی ٹی سی

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024