• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’بٹ کڑاہی‘ فیم گلوکار محمد شاہ اداکاری کرنے کو تیار

شائع April 8, 2022
محمد شاہ جلد ویب سیریز میں دکھائی دیں گے—فوٹو: انسٹاگرام
محمد شاہ جلد ویب سیریز میں دکھائی دیں گے—فوٹو: انسٹاگرام

’بٹ کڑاہی، ہائے ہانیہ، ہائے عالیہ، گرمی اور بائے ہانیہ‘ جیسے گانوں کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے ریپر و گلوکار محمد شاہ جلد ہی اداکاری کرتے دکھائی دیں گے، وہ صنم سعید اور فواد خان کی آنے والی ویب سیریز سے ڈیبیو کریں گے۔

جی ہاں، ریپر و گلوکار محمد ہدایت کار عاصم عباسی کی آنے والی ویب سیریز میں دکھائی دیں گے۔

فواد خان اور صنم سعید کی آنے والی ویب سیریز کی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے تاہم عاصم عباسی نے شوٹنگ کے دوران ہنزہ میں ریپر محمد شاہ کے ساتھ کھچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی اداکاری کے ڈیبیو سے متعلق بتایا۔

عاصم عباسی انسٹاگرام پر عالیہ بھٹ کی شاہ کے لیے تعریفی خبر کو شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ اس کو شئیر کرنے کا مقصد عالیہ بھٹ اور ہانیہ عامر سے متعلق لکھنا نہیں بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ محمد شاہ ان کے ساتھ ویب سیریز میں کام کرنے پر آمادہ ہوگئے ہیں اور وہ جلد اسکرین پر دکھائی دیں گے۔

عاصم عباسی نے مزید لکھا کہ محمد شاہ پُراسرار شخصیت کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ مزاحیہ شخص بھی ثابت ہیں، مشکل ترین جگہوں پر بھی ان کی انتھک محنت، کام سے محبت اور ان کی انرجی دیکھنے کے قابل ہے، ان کا الفاظ کو خوبصورتی سے گانے کی شکل دینا ان کے ہنر کو اور چار چاند لگا دیتا ہے۔

گلوکار محمد شاہ نے بھی ویب سیریز کی شوٹنگ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ویب سیریز ان کے دل کے بہت قریب ہے کیوں کہ اس میں انہوں نے اپنے کام سے کچھ منفرد کام کیا ہے، باقی عوام کے ردِ عمل کا انتظار رہے گا جتنی محبت اور شہرت اپنی ریپ کمپوزیشن سے حاصل کی امید ہے کہ اتنی ہی اپنی نئی کاوش پر بھی حاصل کروں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اداکار فواد خان اور صنم سعید کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں اور وہ بہت خوش ہیں کہ انہیں یہ موقع ملا۔

انہوں نے ویب سیریز میں اپنے کردار کے حوالے سے مزید کوئی وضاحت نہیں کی، ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ وہ کیا کردار ادا کریں گے۔

محمد شاہ نے بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے لیے بھی خصوصی گانے لکھے، جنہیں کافی پسند کیا گیا اور ان کے گانوں کو اداکاراؤں نے بھی پسند کیا اور ان کی تعریفیں کیں۔

محمد شاہ ہانیہ عامر کے لیے تین گانے ہائے ہانیہ، بائے ہانیہ اور ریپلائے ہانیہ لکھ چکے ہیں، ان کے گانے ’بٹ کڑاہی، گرمی اور جہاز‘ کو بھی کافی پسند کیا گیا تھا۔

محمد شاہ جس ویب سیریز سے ڈیجیٹل ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں، اسے بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو پر ریلیز کیا جائے گا۔

اس ویب سیریز کا نام ابھی تک سامنے نہیں آیا مگر اس کی عکسبندی مکمل ہوگئی ہے, ویب سیریز میں سپر نیچرل فنٹاسی اور جادوئی حقیقت کا امتزاج کیا جائے گا۔

فواد خان اس میں تنہا والد کے روپ میں نظر آئیں گے اور ان کا کردار کوشش کرے گا کہ وہ ایسے باپ بن سکیں جو ان کے والد نہیں بن سکے تھے۔

صنم سعید اس سیریز میں سب کردار کو اکٹھا کرنے والے کردار میں نظر آئیں گی، ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ ویب سیریز کب تک ریلیز کی جائے گی، تاہم امکان ہے کہ اسے رواں برس کے اختتام تک پیش کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024