• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

ٹوئٹر نے بالآخر ایڈٹ بٹن کا اعلان کردیا

شائع April 6, 2022
ٹوئٹر نے ایک سال کے انتظار کے بعد تصدیق کی—فائل/فوٹو: رائٹرز
ٹوئٹر نے ایک سال کے انتظار کے بعد تصدیق کی—فائل/فوٹو: رائٹرز

ٹوئٹر نے ایک سال کے طویل انتظار کے بعد بالآخر ایڈیٹ سہولت کے لیے کام کرنے کی تصدیق کردی۔

سی نیٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر نے یہ اعلان ٹوئٹر کے نئے بورڈ رکن اور اسٹیک ہولڈر ایلون مسک کی جانب سے صارفین سے ایڈیٹ بٹن سے متعلق سوال پر پول کے بعد سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر کا متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان

قبل ازیں پیر کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے انکشاف کیا تھاکہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کی 9.2 فیصد حصہ داری حاصل کرلی ہے۔

ٹوئٹر نے ایڈیٹ بٹن کے بارے میں بتایا کہ ‘ہر کوئی پوچھ رہا ہے۔۔۔ہاں، ہم گزشتہ برس سے ایڈیٹ بٹن پر کام کر رہے ہیں’۔

بیان میں کہا گیا کہ ‘ہم نے پول سے کوئی منصوبہ نہیں لیا’۔

ٹوئٹر نے بتایا کہ ‘ہم آنے والے مہینوں میں جاننے کے لیے ٹوئٹر لیبس میں ٹیسٹنگ شروع کر رہے ہیں کہ کیا کام کر رہاہے اور کیا کام نہیں ہورہا ہے اور کیا ممکن ہے’۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایڈیٹ بٹن کی ٹیسٹنگ ٹوئٹر بلیو پر رواں برس کے اواخر میں کی جائے، جس کی ماہانہ سبسکرپشن سروس 3 ڈالر ہوں گے، جس کے بعد آپ ٹوئٹس کو انڈو کرپائیں گے اور اشتہار کی زحمت کے بغیر مضامین پڑھ سکیں گے۔

خیال رہے کہ ٹوئٹر کے صارفین برسوں سے ایڈیٹ بٹن کے بارے میں دریافت کر رہے تھے تاہم شریک بانی اور سابق سی ای او جیک ڈورسے نے 2020 میں کہا تھا کہ ٹوئٹر ممکنہ طور پر ایسا نہیں کرے گا۔

ٹوئٹر کی جانب سے ایڈیٹ بٹن کا اعلان یوم اپریل فول پر ایڈیٹ بٹن شامل کرنے سے متعلق ایک مذاق کے بعد چند دنوں بعد سامنے آیا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹوئٹر میں میسج کو بھیجنے کے بعد روکنے کے فیچر پر کام جاری

یاد رہے کہ ٹوئٹر نے گزشتہ برس فروری میں متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بارے میں خیال تھا کہ یہ فیچرز اس پلیٹ فارم میں صارفین کے تجربے کو ڈرامائی حد تک بدل دیں گے۔

کمپنی نے بتایا تھا کہ ہم ایسے پراڈکٹ تجربے کو تشکیل دینا چاہتے ہیں، جس سے لوگوں کے لیے متعلقہ جغرافیائی یا کمیونٹیز میں بات چیت، ڈسکور کرنا آسان ہوجائے گا۔

ٹوئٹر نے وضاحت کیا تھا کہ یہ فیچر اس کے ٹاپکس فیچر کی توسیع ہے جس سے صارفین اپنی دلچسپی کے مطاب ٹوئٹس اور اکاؤنٹس کو فالو کرسکتے ہیں۔

اس کے بعد ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ٹوئٹر کی جانب سے میسج ان ڈو سینڈ (undo send) کرنے کے فیچر پر بظاہرکام ہورہا ہے۔

مختلف ایپس کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ٹوئٹر صارف اور ڈویلپر جین مینچون وونگ نے ایک ٹوئٹ میں یہ بات بتائی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024