• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

سلمیٰ آغا کے ساتھ شادی ختم ہوئی تو نیلی نے سہارا دیا تھا، جاوید شیخ

شائع April 5, 2022
نیلی نے صدمے سے نکالا، جاوید شیخ—فائل فوٹو: فیس بک
نیلی نے صدمے سے نکالا، جاوید شیخ—فائل فوٹو: فیس بک

سینیئر اداکار جاوید شیخ کے تقریبا ایک سال پرانے انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہونے پر لوگ طرح طرح کے تبصرے کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

جاوید شیخ کے جولائی 2021 میں نعمان اعجاز کے شو ’جی سرکار‘ کے انٹرویو کی کلپ اسی شو کے نام سے بنے فیس بک پیج پر شیئر کی گئی تو لوگوں نے اس پر طرح طرح کے تبصرے کرتے ہوئے اداکار پر سخت تنقید کی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو کلپ میں جاوید شیخ اپنی ذاتی زندگی کے کئی رازوں کا اعتراف کرتے سنائی دیتے ہیں اور انہوں نے سکون کے ساتھ اپنے افیئرز اور ناکام شادیوں کی بات بتائی۔

ویڈیو میں جاوید شیخ بتاتے ہیں کہ ان کی دو شادیاں ہوئی تھیں جو کہ طلاق پر ختم ہوئیں۔

اداکار کے مطابق ایک اہلیہ (زینت منگی) سے انہیں دو بچے اداکارہ مومل شیخ اور شہزاد شیخ ہیں جب کہ ان کی دوسری شادی سلمیٰ آغا کے ساتھ ہوئی تھی اور بدقسمتی سے دونوں طلاق پر ختم ہوئیں۔

جاوید شیخ کہتے ہیں کہ سلمیٰ آغا سے طلاق ہونے کے بعد انہیں صدمہ پہنچا تھا اور انہوں نے اپنا خیال کرنا ہی چھوڑ دیا تھا، اس وقت انہیں اداکارہ نیلی نے سہارا دیا تھا۔

اداکار نے بتایا کہ نیلی اور انہوں نے ایک ساتھ فلموں میں کام کیا اور شوٹنگ کے دوران انہیں میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ پیغام بھجوایا کہ میں ان کے پاس جاؤں اور انہیں میری حالت پر ترس آیا۔

جاوید شیخ نے ماضی کی مقبول اداکارہ نیلی کی تعریفیں کیں—فائل فوٹو: فیس بک
جاوید شیخ نے ماضی کی مقبول اداکارہ نیلی کی تعریفیں کیں—فائل فوٹو: فیس بک

انہوں نے اعتراف کیا کہ طلاق کے صدمے میں نکلنے میں نیلی نے ان کی مدد کی۔

ساتھ ہی کلپ میں بتاتے سنائی دیتے ہیں کہ وہ بلکل صاف گو شخص ہیں، ان کے متعدد افیئرز بھی رہے اور ان کے افیئرز کا بھی سب کو علم ہے۔

جاوید شیخ مذکورہ کلپ میں کہتے سنائی دیتے ہیں کہ وہ کوئی بات نہیں چھپاتے، ان کی ہر بات کا ہر کسی کو علم ہے۔

جاوید شیخ کے مطابق سلمیٰ آغا سے طلاق کے بعد وہ صدمے میں چلے گئے تھے—فائل فوٹو: فیس بک
جاوید شیخ کے مطابق سلمیٰ آغا سے طلاق کے بعد وہ صدمے میں چلے گئے تھے—فائل فوٹو: فیس بک

سینیئر اداکار کی مذکورہ ویڈیو کی کلپ وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے ان پر خوب تنقید کی اور کہا کہ اداکار فخر کے ساتھ ناجائز تعلقات کا اعتراف کر رہے ہیں۔

بعض لوگوں نے نہ صرف اداکار کو بلکہ پروگرام کے میزبان اور دیگر شرکا کو بھی جاوید شیخ کے ناجائز تعلقات کے اعتراف پر تالیاں بجانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

جاوید شیخ کی مذکورہ ویڈیو کلپ ان کے جولائی 2021 میں عید قرباں کے موقع پر نعمان اعجاز کو دیے گئے انٹرویو سے لی گئی ہے، جس میں انہوں نے شوبز اور خاندان کے دیگر معاملات پر بھی کھل کر بات کی تھی۔

جاوید شیخ کو پہلی اہلیہ اداکارہ زینت منگی سے مومل شیخ اور شہزاد شیخ بھی ہیں—فائلف وٹو: فیس بک
جاوید شیخ کو پہلی اہلیہ اداکارہ زینت منگی سے مومل شیخ اور شہزاد شیخ بھی ہیں—فائلف وٹو: فیس بک

جاوید شیخ نے مذکورہ انٹرویو میں ان اداکاراؤں کے نام نہیں بتائے تھے، جن کے ساتھ ان کے افیئرز رہے، البتہ انہوں نے ماضی کی مقبول اداکارہ نیلی کا نام لیتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہوں نے انہیں صدمے سے نکالا۔

نیلی اب شوبز کی دنیا سے دور دکھائی دیتی ہیں جب کہ جاوید شیخ کی سابق اہلیہ سلمیٰ آغا بیرون ملک مقیم ہیں اور انہوں نے بھارت میں بھی متعدد فلموں میں کام کیا اور ان کی بیٹی بھی وہاں کی انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

جاوید شیخ کی بیٹی مومل شیخ اور بیٹا شہزاد شیخ پاکستانی شوبز کا حصہ ہیں جب کہ ان کے چھوٹے بھائی سلیم شیخ بھی اداکار ہیں۔

لوگوں نے جاوید شیخ پر تنقید کی—اسکرین شاٹ
لوگوں نے جاوید شیخ پر تنقید کی—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024