• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ٹی20 میچ: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف 3 وکٹوں کی فتح

شائع April 5, 2022 اپ ڈیٹ April 6, 2022
—فوٹو: اے پی
—فوٹو: اے پی
بابراعظم نے 66 رنز کی اننگز کھیلی—فوٹو: اے ایف پی
بابراعظم نے 66 رنز کی اننگز کھیلی—فوٹو: اے ایف پی
بابراعظم کو ایک روزہ سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا—فوٹو: پی سی بی ٹوئٹر
بابراعظم کو ایک روزہ سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا—فوٹو: پی سی بی ٹوئٹر

آسٹریلیا نے کپتان ارون فنچ کی نصف سنچری کی مدد سے پاکستان کو واحد ٹی20 میں 163 رنز کا ہدف 7 وکٹوں سے حاصل کرکے 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے واحد ٹی ٹوئنٹی آسٹریلیا کپتان ارون فنچ نے ٹاس جیت کر بابراعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

محمد رضوان اور کپتان بابراعظم نے پراعتماد آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 67 رنز کا اضافہ کیا۔

محمد رضوان آٹھویں اوور کی چوتھی گیندپر گرین کی وکٹ بنے، انہوں نے 19 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 23 رنز بنائے۔

فخر زمان بیٹنگ کے لیے دوسرے نمبر پر آئے اور پہلی ہی گیند پر گرین کی گیند پر فنچ کو کیچ دے بیٹھے۔

کپتان بابراعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔

افتخار احمد نے 13 رنز بنا کر 93 کے مجموعے تک کپتان کا ساتھ دیا۔

بابراعظم نے اپنی فارم کا تسلسل رکھتے ہوئے ایک اور نصف سنچری مکمل کی اور 116 کے اسکور پر 66 رنز کی اننگز کے بعد زیمپا کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

آصف علی کی اننگز 3 رنز تک محدود رہی اور 127 کے اسکور پر ایلیس کی وکٹ بنے۔

حسن علی نے 10 رنز بنا کر اسکور142 رنز پہنچانے میں خوشدل شاہ کا ساتھ دیا۔

خوشدل شاہ کی 24 رنز کی اننگز بھی 142 کے اسکور پر اختتام پذیر ہوئی۔

شاہین شاہ آفریدی کی وکٹ بھی 142 کے اسکور پر گری، وہ صفر پر ایلیس کا نشانہ بنے۔

عثمان قادر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اختتامی لمحات میں 6 گیندوں پر 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 18 رنز بنائے اور ٹیم کو ایک معقول ہدف تک پہنچایا۔

محمد وسیم نے آؤٹ ہوئے بغیر 2 رنز بنائے۔

پاکستان نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 162 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایلیس نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں، کیمرون گرین نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کے اوپنرز 40 رنز کی شراکت قائم تاہم حارث رؤف نے 14 گیندوں پر 26 رنز بنانے والے ٹریوس ہیڈ کو آؤٹ کردیا۔

دوسری وکٹ میں ارون فنچ اور جوش انگلیس نے شراکت میں اسکور 84 رنز تک پہنچایا۔

انگلیس 24 رنز بنا کر عثمان قادر کی وکٹ بنے، جنہوں نے 15 گیندوں کا سامنا کیا۔

مارنس لبوشین صرف دو رنز بنا سکے، جس کے بعد اسٹوئنس نے کپتان کا 23 رنز بنا ساتھ دیا اور 119 کے اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔

کیمرون گرین کی اننگز بھی 2 رنز سے آگے نہیں بڑھی اور محمد وسیم کو وکٹ دے گئے۔

ارون فنچ سے 45 گیندوں کا سامنا کیا اور 55 رنز بنا کر ٹیم کو فتح کے قریب لایا۔

شین ایبٹ آخری آؤٹ ہونے والے بلے باز تھے جو صفر پر شاہین شاہ آفریدکی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

بین مک ڈرمٹ نے 22 رنز بنا کر ٹیم کو 3 وکٹوں سے فتح سے ہم کنار کیا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور محمد وسیم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ارون فنچ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل پاکستان نے اس سے قبل ایک روزہ سیریز میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز میں پاکستان 0-1 سے زیر کیا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان کو فیورٹ قرار دیا جارہا تھا۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں:

پاکستان: بابراعظم (کپتان)، محمد رضوان، فخرزمان، آصف علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، عثمان قادر

آسٹریلیا: ارون فنچ (کپتان)، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، مارنوس لبوشین، مارکوس اسٹوئنس، کیمرون گرین، بین مک ڈرموٹ، شین ایبٹ، بین ڈارشوئس، ناتھن ایلیس، ایڈم زیمپا

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024