• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پانچ سال کی تاخیر کے بعد ’رہبرا‘ کا ٹیزر جاری، جون میں ریلیز کرنے کا اعلان

شائع April 5, 2022
رہبرا کو جون میں ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ
رہبرا کو جون میں ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ

مختلف وجوہات کی بنا پر مسلسل تاخیر کا شکار اداکارہ عائشہ عمر اور احسن خان کی آنے والی فلم ’رہبرا‘ کا مختصر ٹیزر جاری کرتے ہوئے اسے رواں برس جون میں ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

’رہبرا‘ کی شوٹنگ 2016 میں شروع کی گئی تھی اور 2017 تک ٹیم نے اس کا 95 فیصد کام مکمل کرلیا تھا مگر مختلف وجوہات کی بنا پر فلم کی مزید شوٹنگ، ایڈیٹنگ اور نمائش پانچ سال تک موخر ہوتی رہی۔

یہ بھی پڑھیں: عائشہ عمر اور احسن خان 'رہبرا' میں کاسٹ

سال 2020 میں خیال کیا جا رہا تھا کہ ’رہبرا‘ کو ریلیز کردیا گیا جائے، تاہم مارچ 2020 میں کورونا کی وبا آنے کے بعد فلم کی نمائش ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوئی۔

اب فلم کے مختصر ٹیزر کو جاری کرتے ہوئے اسے 24 جون کو پاکستان بھر کے سینماؤں میں ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

جاری کیے گئے ٹیزر سے فلم کی کہانی سمجھنا مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ فلم میں جہاں شائقین کو رومانس دیکھنے کو ملے گا، وہیں وہ ایکشن بھی دیکھ سکیں گے۔

مزید پڑھیں: عائشہ عمر اور احسن خان کی 'رہبرا' کب مکمل ہوگی؟

فلم میں عائشہ عمر اور احسن خان کے کرداروں کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں، جنہیں رومانس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

’رہبرا‘ کی ہدایات امین اقبال نے دی ہیں جب کہ اسے سارا افضل نے پروڈیوس کیا ہے، فلم کی دیگر کاسٹ میں صبا فیصل اور سینیئر اداکار شامل ہیں۔

فلم کی ٹیم نے اسے 24 جون کو ریلیز کرتے ہوئے عیدالفطر کے موقع پر اس کا ٹریلر جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسی فلم کے حوالے سے احسن خان نے ڈان کو جنوری 2020 میں بتایا تھا کہ 'فلم میں اب تھوڑا کام باقی ہے، صرف کچھ سینز کی شوٹنگ اور ایک گانا مکمل کرنا ہے۔

احسن خان نے بتایا تھا کہ عائشہ عمر اور انہیں شوٹنگ کے لیے اکٹھے وقت ملنا مشکل تھا، جس وجہ سے انہیں شوٹنگ میں کافی مشکلات پیش آئیں مگر اب فلم کو 2020 میں ریلیز کردیا جائے گا مگر ایسا نہ ہو سکا تھا۔

’رہبرا‘ کی شوٹنگ پاکستان کے تقریبا چاروں صوبوں میں کی گئی ہے، اس کے گانے اور رومانوی سین کراچی سے لے کر لاہور اور قصور سے لے کر کوئٹہ تک فلمائے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024