• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

شائع April 3, 2022
وزیراعظم عمران خان—تصویر: ڈان نیوز
وزیراعظم عمران خان—تصویر: ڈان نیوز

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی۔

ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 58 (1) اور 48 (1) کے تحت وزیراعظم کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے تجویز منظور کی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن نے 8 مارچ کو تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی جس پر آج ووٹنگ متوقع تھی۔

تاہم اجلاس شروع ہوتے ہیں وقفہ سوالات میں بات کرتے ہوئے وزیر قانون فواد چوہدری کی جانب سے قرارداد پر سنگین اعتراضات اٹھائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد آئین کے منافی، قرار داد مسترد

جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے عدم اعتماد کی تحریک کو آئین و قانون کے منافی قراد دیتے ہوئے مسترد کردیا اور اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا۔

ایوانِ زیریں کا اجلاس ختم ہونے کے فوراً بعد وزیراعظم نے قوم سے مختصر خطاب کیا اور اعلان کیا کہ اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز صدر مملکت کو بھجوادی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے اسپیکر نے حکومت تبدیل کرنے کی سازش کو مسترد کیا ہے یہ ایک غیر ملکی ایجنڈا تھا اور اس کے مسترد ہونے پر میں ساری قوم کو مبارک باد پیش کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کل سے لوگ مجھے پیغام دے رہے تھے کہ وہ پریشان تھے اس سازش پر، میں انہیں پیغام دینا چاہتا ہوں کہ گھبرانا نہیں ہے اللہ اس قوم کو دیکھ رہا ہے، 27 رمضان کو یہ ملک وجود میں آیا تھا اس طرح کی سازش یہ قوم کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

مزید پڑھیں: سڑکوں پر نکل کر سازش کے خلاف احتجاج کریں، وزیراعظم کی نوجوانوں سے اپیل

وزیر اعظم نے کہا کہ اسپیکر نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے جو فیصلہ کیا اس کے بعد میں صدر مملکت کو تجویز بھیج دی ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کریں ہم جمہوری طریقے سے عوام میں جائیں اور عوام فیصلہ کرے کہ وہ کس کو چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی باہر کے لوگ اور ایسے لوگ پیسے خرچ کر کے اس ملک کی تقدیر کا فیصلہ نہ کریں، جو لوگ شیروانیاں سلوا کر بیٹھے ہوئے ہیں اور لوگوں کو خریدنے کے لیے انہوں نے کروڑوں روپے خرچ کیے ہیں یہ سارا پیسہ ضائع ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے پیسہ لیا ہے کوئی ثواب کما لیں اس پیسے کو اللہ کی راہ میں خرچ کردیں۔

میں اپنی قوم کو کہتا ہوں آپ انتخابات کی تیاری کریں،آپ نے ملک کا فیصلہ کرنا ہے، اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد جو ہوگا وہ سب دیکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں یہ اتنی بڑی بیرون ملک ناکام ہوگئی ہے، اس سازش کے ذریعے حکومت کو ڈرانے کی کوشش کی گئی تھی۔

کابینہ تحلیل، وزیراعظم برقرار

وزیراعظم کے خطاب کے بعد وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت وزیر اعظم اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے کابینہ تحلیل کر دی گئی ہے۔

وزیر اطلاعات و قانون فواد چوہدری نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’وزیر اعظم نے آئین کے آرٹیکل 58 کے تحت صدر مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس بھیج دی ہے۔‘

اسمبلی تحلیل ہوچکی ہے، وزیر مملکت فرخ حبیب

دوسری جانب وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے ایک ٹوئٹ میں تصدیق کی کہ اسمبلی تحلیل ہوچکی ہے۔

پارلیمینٹ سے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا حق مل چکا ہےغدار بیرون ملک پاکستانیوں سے ووٹ ڈالنے کا حق اب واپس نہیں لے سکتے۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ آئندہ 90 روز میں انتخابات کرائے جائیں گے۔

تبصرے (1) بند ہیں

جنید طاہر Apr 03, 2022 01:51pm
پاکستان زندہ باد

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024