• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

تحریک عدم اعتماد: شوبز شخصیات کا عمران خان کو ’نہ گھبرانے‘ کا مشورہ

شائع April 3, 2022
ایمن خان اور زارا نور عباس نے بھی عمران خان کی حمایت کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
ایمن خان اور زارا نور عباس نے بھی عمران خان کی حمایت کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی میں ممکنہ طور پر آج ووٹنگ ہونے پر شوبز شخصیات نے عمران خان کو ’گھبرانا نہیں ہے‘ کا مشورہ دیا ہے۔

متحدہ اپوزیشن نے وزیر اعظم کے خلاف گزشتہ ماہ 8 مارچ کو تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں جمع کروائی تھی، جس پر پہلی بار 25 مارچ کو اجلاس ہوا تھا مگر تحریک پر ووٹنگ نہ ہو پائی تھی۔

اس کے بعد بھی قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہوپائی تھی مگر آج حتی الامکان ہے کہ اس پر ووٹنگ ہو۔

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے موقع پر شوبز شخصیات نے ایک بار پھر وزیر اعظم کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ’گھبرانا نہیں ہے‘ کا مشورہ دیا ہے۔

اداکار فیصل قریشی نے وزیر اعظم کی حمایت کرتے ہوئے مختصر ویڈیو شیئر کی اور عمران خان کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’پہلے وہ قوم کو کہتے تھے کہ گھبرانا نہیں، اب قوم وزیراعظم کو کہہ رہی ہے کہ انہیں گھبرانا نہیں ہے۔

انہوں نے مختصر ویڈیو میں مزید کہا کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے اور ساتھ ہی انہوں نے وزیر اعظم کی کامیابی کی دعا بھی کی۔

سینیئر اداکار شان شاہد جو شروع سے ہی وزیر اعظم کی کھل کر حمایت کرتے آ رہے ہیں، تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد انہوں نے متعدد پوسٹس میں عمران خان کی حمایت کی جب کہ حال ہی میں انہوں نے ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ مل کر وزیر اعظم سے ملاقات کرکے انہیں اپنی حمایت کی یقین دہانی بھی کروائی۔

سینیٹر فیصل جاوید خان نے خلیل الرحمٰن قمر اور شان شاہد کی وزیر اعظم سے ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ شوبز شخصیات نے عمران خان کو حمایت کی یقین دہانی کروائی۔

اداکارہ وینا ملک نے بھی وزیر اعظم کی حمایت کرتے ہوئے انہیں ’گھبرانا نہیں ہے‘ کا مشورہ دیا، انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب ہوتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ ’ وزیراعظم آج ہم آپ کو کہتے ہیں آپ نے گھبرانہ نہیں، عوام آپ کے ساتھ ہے‘۔

وینا ملک نے تو عمران خان کو عوام کی طاقت سے انقلابی تحریک شروع کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’چوروں کو کون ریلیف دیتا رہا، اس تحریک کے پیچھے کون سے اندرونی ہاتھ ملوث ہیں، عوام جانتی ہے، بس آپ کے منہ سے ان کے نام سننا چاہتی ہے، اگلے الیکشن کا انتظار نہیں کرنا، اپنی عوامی طاقت کے ذریعے انقلابی تحریک شروع کیجیے‘۔

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں عوام کو وزیر اعظم کی احتجاج کی کال پر گھروں سے نکلنے کی اپیل بھی کی۔

سینیئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے بھی عمران خان کا نام لیے بغیر ان کی حمایت کی اور ٹوئٹ کی کہ ’بھکاری قوم کے لیڈر اور خودار قوم کے لیڈر فرق صاف ظاہر ہے باقی آپ سب عقلمند ہیں‘

ایمن خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں وزیر اعٖظم کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ ’کتنے عمران خان گرانے کی کوشش کریں گے، ہر گھر سے عمران خان نکلے گا‘۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

زارا نور عباس نے بھی وزیر اعظم کی حمایت کرتے ہوئے ان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا اور لکھا کہ وہ عمران خان کے ہی ساتھ ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ڈراما ساز نورالہدیٰ شاہ نے شوبز شخصیات کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کی حمایت کرنے پر شوبز شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنانے والے افراد کو آڑے ہاتھوں لیا اور دلیل دی کہ جس طرح دیگر لوگ اپنے ملک کی سیاست سے اظہار کر سکتے ہیں، اسی طرح اداکار بھی کر سکتے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

اختر حسین Apr 03, 2022 04:42pm
جئے عمران انشاءاللہ

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024