• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی جاں بحق

شائع April 1, 2022
اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے علاقے میں فائرنگ کی—فوٹو: اے ایف پی
اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے علاقے میں فائرنگ کی—فوٹو: اے ایف پی

اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ کرکے فلسطین کے ایک شہری کو قتل کردیا۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ مغربی کنارے میں جھڑپیں ہوئیں جہاں اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کرکے فسلطینیوں کو نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: فلسطین: صیہونی 'دہشت گرد ملیشیا' سے نقب کے شہری خوف کا شکار

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ ان کے اہلکار پیٹرول بموں کے حملوں کی زد میں تھے اور وہ خطرے میں تھے، اسی لیے فائرکھول دیا گیا اور اس کو تصادم قرار دیا۔

فلسطینی شہریوں نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے تصادم سامنے آیا۔

اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں پر حملوں کا سلسلہ گزشتہ چند ہفتوں سے جاری ہے جہاں متعدد افراد نشانہ بن چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام نے اپریل میں اسلامی مہینے رمضان کے دوران مزید کشیدگی سے خبردار کیا ہے جہاں ماضی میں رمضان المبارک کے دوران حالات کشیدہ ہوتے رہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے اسرائیلی پولیس نے ایک فلسطینی شہری کو قتل کیا تھا اور ان پر الزام تھا کہ انہوں نے فائرنگ کرکے 5 اسرائیلیوں کو نشانہ بنایا تھا۔

فلسطین کے صدر محمود عباس نے اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت کی اور کہا کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران 11 فلسطینیوں کو مارا گیا ہے۔

قبل ازیں گزشتہ مغربی کنارے میں الگ واقعات میں اسرائیلی فوج نے 2 فلسطینیوں کو قتل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا فلسطینی علاقے نقب میں یہودیوں کی 10 نئی بستیوں کی تعمیر کا منصوبہ

اسرائیل کے وزیراعظم نیفتالی بینیٹ نے ان واقعات کے بعد پولیس کی مزید نفری شہر کی سڑکوں پر تعینات کرنے اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے نقب میں فلسطینیوں نے خوف کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ علاقے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران مسلح غیر سرکاری صیہونی گروپوں کی تشکیل دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ ایک صیہونی شہری گروپ 'باریل رینجرز یونٹ' کو باقاعدہ طور پر تیار کر لیا گیا ہے، اور سابق اسرائیلی پولیس افسر الموگ کوہن نے جنوبی علاقے میں ناکافی پولیس گورننس کا دعویٰ کرتے ہوئے اس گروپ کا باقاعدہ آغاز کیا ہے۔

اس گروپ کی ویب سائٹ میں کہا گیا تھا کہ رضاکاروں پر مشتمل یہ گروپ دہشت گردی سے لڑنے کی تربیت حاصل کرے گا اور علاقے میں سیکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے اپنی موجودگی کا احساس دلائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024